صوبائی حکومت کی جانب سے 27 دسمبر کو تعطیل کا اعلان

صوبائی حکومت کی جانب سے 27 دسمبر کو تعطیل کا اعلان

 سندھ حکومت نے سابق وزیرِاعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر 27 دسمبر بروز ہفتہ صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

 اس ضمن میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 27 دسمبر کو سندھ کے تمام اضلاع میں سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر، خودمختار ادارے، بلدیاتی ادارے، کارپوریشنز اور مقامی حکومتوں کے دفاتر بند رہیں گے۔

 حکومت کے اس فیصلے کا اطلاق صوبے کے تمام شہروں اور دیہی علاقوں میں یکساں طور پر ہوگا، جس کے باعث سرکاری امور میں معمول کی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

ہر سال کی طرح رواں برس بھی شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر صوبے بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، ان تقریبات میں دعائیہ مجالس، قرآن خوانی، سیمینارز اور سیاسی اجتماعات شامل ہوں گے، جن میں پارٹی رہنما، کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

یہ خبربھی پڑھیں :ایک ساتھ 3 چھٹیاں،سکول بھی بند رہیں گے

 مرکزی تقریب عام طور پر بے نظیر بھٹو کے آبائی شہر لاڑکانہ میں منعقد کی جاتی ہے، جہاں ملک بھر سے سیاسی شخصیات پہنچتی ہیں۔

حکام کے مطابق عام تعطیل کے باوجود اسپتال، ایمرجنسی سروسز، ریسکیو ادارے، فائر بریگیڈ اور دیگر ضروری خدمات معمول کے مطابق کام کرتی رہیں گی تاکہ عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

واضح رہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو 27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی میں ہونیوالے جلسے کے بعد شہید کردیا گیا تھا،  ان کی شہادت کو پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک المناک باب قرار دیا جاتا ہے، اور ہر سال ان کی برسی عقیدت و احترام سے منائی جاتی ہے۔

اس سے قبل سندھ حکومت نے 25 دسمبر یوم قائد اعظم اور کرسمس کے موقع پر بھی عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *