لکی مروت،سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی،انتہائی مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک

لکی مروت،سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی،انتہائی مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک

لکی مروت میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران ایک انتہائی مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،یہ کارروائی شہر کے علاقے وانڈہ امیر خان میں انجام دی گئی۔

پولیس کے مطابق ہلاک دہشتگرد کمانڈر، برکت کے نام سے شناخت کیا گیا جس پر ٹارگٹ کلنگ، آئی ای ڈی دھماکوں، اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے متعدد مقدمات درج تھے،برکت نہ صرف مقامی سطح پر بلکہ صوبے بھر میں بھی اپنی دہشت گردی کی کارروائیوں کی وجہ سے مطلوب تھا۔

یہ بھی پڑھیں :سیکورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن ،2خوارج ہلاک

کارروائی کے دوران دہشتگرد کے قبضے سے مختلف قسم کے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا جس سے پولیس اور سیکورٹی اداروں کی کوششوں میں کامیابی کی تصدیق ہوئی ، برکت کے ساتھی دہشتگرد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔

مقامی پولیس اور سی ٹی ڈی کی ٹیمیں مختلف مقامات پر ناکے لگا کر فرار دہشتگردوں کو پکڑنے کی کوشش کر رہی ہیں پولیس ذرائع کے مطابقفرار دہشتگردوں کی شناخت پہلے ہی کر لی گئی ہے اور انہیں جلد گرفتار کرنے کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔
سیکورٹی اداروں کا کہنا ہے مطلوب دہشتگردوں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ علاقے میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے اور عوام کو دہشت گردی کے خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *