محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں منگل سے بدھ کے دوران مغربی ہواؤں کا ایک نیا سسٹم اثر انداز ہونے کا امکان ہے جس کے باعث موسم مزید سرد ہو جائے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 28 دسمبر سے مغربی ہواؤں کا یہ سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کرے گا، جس کے نتیجے میں موسم سرد اور خشک سے سرد اور مرطوب ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 18 دسمبر کو بھی محکمہ موسمیات نے 20 سے 22 دسمبر کے دوران ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کی تھی، جو کئی علاقوں میں درست ثابت ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں موسم کی تازہ صورتحال سے عوام کو بروقت آگاہ کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔