بسنت: گڈے، پتنگیں اور ڈور کہاں سے ملیں گیں؟

بسنت: گڈے، پتنگیں اور ڈور کہاں سے ملیں گیں؟

جوں جوں بسنت کے دن قریب آ رہے ہیں، شہری پتنگیں، ڈور اور گڈے خریدنے کے لیے سرگرم ہو گئے ہیں۔ اس دوران مارکیٹ میں ڈیمانڈ اور سپلائی میں واضح فرق کے باعث بسنت کے سامان کی قیمتیں بھی غیر معمولی حد تک بڑھ گئی ہیں۔

پتنگیں، ڈور اور گڈے کہاں سے ملیں گے؟ یہ سوال ہر کسی کے ذہن میں آ رہا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بسنت کا زیادہ تر سامان لاہور میں سب سے زیادہ دستیاب ہے، خصوصاً اندرون موچی گیٹ اور اس کے اطراف کے بازاروں میں دکانوں پر گڈے، ڈور اور پتنگیں وافر تعداد میں موجود ہیں۔ اسی وجہ سے ان علاقوں میں لوگوں کا رش بھی کافی زیادہ ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے تقریباً 2 ہزار سے زائد ٹریڈرز کو پتنگوں، ڈور اور گڈوں کی فروخت کی اجازت دی گئی ہے۔ حکام کی ہدایت ہے کہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے شہری صرف رجسٹرڈ یا لائسنس یافتہ دکانداروں اور سٹالز سے ہی قانونی طور پر بسنت کا سامان خریدیں۔

لاہور کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں جیسے ہری پور، ایبٹ آباد، پشاور اور کوئٹہ سے بھی سستی پتنگیں مل سکتی ہیں، تاہم پنجاب میں دوسرے شہروں سے پتنگ بازی کا سامان لانے پر پابندی ہے۔ صرف لائسنس یافتہ افراد ہی دیگر شہروں سے پتنگ بازی کا سامان لاہور لا کر فروخت کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بسنت منانے والوں کیلئے بڑی خبر،لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ جاری

حکومتی قوانین کے مطابق صرف عام رنگین یا سادہ پتنگوں کی اجازت دی گئی ہے، جبکہ مذہبی نشانات، تصاویر اور سیاسی جھنڈے والی پتنگیں ممنوع قرار دی گئی ہیں۔ اسی طرح مہلک ڈور، جن میں نائلون، پلاسٹک اور دھاتی یا کیمیکل والی مانجھا شامل ہے، پر مکمل پابندی عائد ہے، جس کے استعمال پر جرمانہ اور قید بھی ہو سکتی ہے۔

قوانین کے مطابق چرخیاں بنانا اور بیچنا بھی ممنوع ہے، جبکہ پتنگ کی چوڑائی 35 انچ اور لمبائی 30 انچ سے زیادہ نہیں ہو سکتی۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق ڈیمانڈ اور سپلائی میں فرق کے باعث بسنت کے سامان کی قیمتیں کافی زیادہ ہیں۔ مارکیٹ میں چھوٹی پتنگیں یا گڈے 250 سے 500 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں، جبکہ ڈور کے پنے کی قیمت ہزاروں روپے تک پہنچ گئی ہے۔

شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ اگر وہ لاہور یا قریبی علاقوں میں ہیں تو موچی گیٹ کا چکر لگائیں، تاہم جلدی کریں کیونکہ اسٹاک ختم ہو رہا ہے۔ دیگر شہروں میں چھوٹے پیمانے پر پتنگ بازی کا سامان دستیاب ہو سکتا ہے، لیکن قانونی اور محفوظ خریداری کے لیے رجسٹرڈ جگہوں کا انتخاب کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا آزاد ڈیجیٹل کی خبر پر نوٹس، خیبر پختونخوا کی 14 سالہ تائیکوانڈو اسٹار عائشہ ایاز کے لیے انعام کا اعلان

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *