عید الاضحیٰ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی، صدر وزیراعظم سمیت اعلیٰ سیاسی قیادت عید کہاں گزارے گی، شیڈول سامنے آگیا

عید الاضحیٰ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی، صدر وزیراعظم سمیت اعلیٰ سیاسی قیادت عید کہاں گزارے گی، شیڈول سامنے آگیا

پاکستان بھر میں کل (بدھ) 27 مئی 2026 کو عید الاضحیٰ کا مذہبی تہوار انتہائی عقیدت، احترام اور روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا۔ اس مبارک موقع پر لاکھوں فرزندانِ اسلام نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد سنتِ ابراہیمی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی راہ میں اپنے جانوروں کی قربانی پیش کریں گے۔

ملک بھر کی مساجد، عیدگاہوں اور کھلے میدانوں میں نمازِ عید کے اجتماعات منعقد ہوں گے جہاں ملک کی سلامتی، خوشحالی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

عید کے اس بڑے موقع پر ملک کی مرکزی اور صوبائی سیاسی قیادت، حکومتی عہدیداران اور اپوزیشن رہنماؤں کا نمازِ عید کی ادائیگی کا تفصیلی شیڈول سامنے آ چکا ہے، جس کے مطابق بیشتر رہنما اپنے آبائی علاقوں میں عوام کے ساتھ عید منائیں گے۔

وفاقی قیادت اور مرکزی سیاسی رہنماؤں کا عید شیڈول

ملک کے اعلیٰ ترین آئینی اور سیاسی عہدیداران عید کی نماز درج ذیل مقامات پر ادا کریں گے،

نامِ سیاسی رہنما عہدہ مقامِ نمازِ عید
آصف علی زرداری صدرِ مملکت نواب شاہ
میاں شہباز شریف وزیرِ اعظم پاکستان لاہور
میاں نواز شریف قائد مسلم لیگ (ن) لاہور
بلاول بھٹو زرداری چیئرمین پیپلز پارٹی گڑھی خدا بخش (لاڑکانہ)
یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ ملتان
سردار ایاز صادق اسپیکر قومی اسمبلی لاہور
سید غلام مصطفیٰ شاہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نواب شاہ

وفاقی وزرا اور قومی اپوزیشن رہنما

وفاقی کابینہ کے اہم ارکان اور قومی سطح کے اپوزیشن رہنماؤں نے عید کی نماز کے لیے ان شہروں کا انتخاب کیا ہے،

اسحاق ڈار (نائب وزیرِ اعظم) لاہور میں عید کی نماز ادا کریں گے، وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی عید الاضحیٰ مکہ مکرمہ میں گزاریں گے، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف اپنے آبائی شہر سیالکوٹ میں عید منائیں گے۔ مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ فیصل آباد میں نمازِ عید ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عیدالاضحیٰ کے موقع پر 33 سال بعد خانہ کعبہ کے اوپر حیران کن منظر کی پیش گوئی

وزیر مملکت برائے داخہ طلال چوہدری اپنے آبائی علاقے جڑانوالہ میں عید پڑھیں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان بونیر میں نمازِ عید ادا کریں گے۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلیعمر ایوب ہری پور میں عید منائیں گے۔ پرویز خٹک نوشہرہ میں عید کی نماز پڑھیں گے۔

چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور گورنرز کا شیڈول

صوبائی حکومتوں کے سربراہان اور وفاق کے نمائندے (گورنرز) عید کے دن اپنے اپنے صوبوں اور مخصوص مقامات پر موجود رہیں گے

صوبہ پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز  جاتی امرا (لاہور) میں عید کی نماز ادا کریں گی۔ اسپیکر قومی اسمبلی احمد خان قصور میں عید پڑھیں گے۔ سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز ماڈل ٹاؤن لاہور میں نمازِ عید ادا کریں گے۔ گونر پنجاب سردار سلیم حیدر اٹک میں عید کی نماز پڑھیں گے۔

صوبہ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سیہون شریف میں عید منائیں گے۔ اسپیکرسندھ اسمبلی اویس قادر شاہ سکھر میں نمازِ عید ادا کریں گے۔ گورنر سندھ نہال ہاشمی عید الاضحیٰ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔

صوبہ خیبر پختونخوا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی ضلع خیبر میں عید کی نماز ادا کریں گے۔ اسپیکر کے پی کے بابر سلیم سواتی مانسہرہ میں عید پڑھیں گے۔ اپوزیشن لیڈر کے پی کے ڈاکٹر عباد الرحمن شانگلہ میں عید منائیں گے۔ گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی ڈیرہ اسماعیل خان میں نمازِ عید ادا کریں گے۔

صوبہ بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیکڑ میں عید منائیں گے۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی چمن میں عید کی نماز پڑھیں گے۔ گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عید ادا کریں گے۔

کراچی، حیدرآباد اور سکھر کی اہم سیاسی شخصیات

سندھ کے بڑے شہری مراکز اور کراچی کی اہم قیادت اپنے شہروں میں عید کے اجتماعات کا حصہ بنے گی میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کراچی پولو گراؤنڈ میں نمازِ عید ادا کریں گے۔ حافظ نعیم الرحمن امیر جماعتِ اسلامی پاکستان کراچی میں عید کی نماز پڑھیں گے۔

کنوینئر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کراچی میں عید منائیں گے۔ ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال دونوں رہنما کراچی میں عید کی نماز ادا کریں گے۔ شرجیل انعام میمن حیدرآباد میں عید پڑھیں گے۔ ضیا الحسن لنجار نوشہرو فیروز میں نمازِ عید ادا کریں گے۔ خورشید شاہ اور ناصر حسین شاہ پیپلز پارٹی کے یہ دونوں سینیئر رہنما سکھر میں عید منائیں گے۔

آزاد کشمیر کی قیادت اور دیگر مذہبی رہنما

سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن اپنے آبائی شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں نمازِ عید ادا کریں گے۔ قائم مقام صدر آزاد کشمیر چودھری لطیف اکبر کھاوڑہ (مظفرآباد) میں عید پڑھیں گے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور ضلع حویلی میں عید کی نماز ادا کریں گے۔ اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر شاہ غلام قادر وادیِ نیلم میں عید منائیں گے۔

اپوزیشن رہنما خواجہ فاروق مظفرآباد میں عید کا تہوار منائیں گے۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر جہلم ویلی میں نمازِ عید ادا کریں گے۔ سابق وزیراعظم عبدالقیوم نیازی پونچھ میں عید کی نماز پڑھیں گے۔ امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد ضلع ہٹیاں بالا میں عید منائیں گے، سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی ضلع باغ آزاد کشمیر میں اپنے آبائی گاؤں چھتر نمبر 1 میں عید منائیں گے۔

عید الاضحیٰ کی سیاسی و سماجی اہمیت

پاکستان کی سیاسی تاریخ میں عیدین کے اجتماعات ہمیشہ سے عوامی رابطے کا ایک بہت بڑا اور مؤثر ذریعہ رہے ہیں۔ عام طور پر وزرائے اعظم، صدور اور صوبائی وزرائے اعلیٰ دارالحکومتوں میں عید منایا کرتے تھے، تاہم گزشتہ ایک دہائی سے اس رجحان میں تبدیلی آئی ہے۔

اب سیاسی قائدین عید کے موقع پر اپنے آبائی اضلاع کا رخ کرتے ہیں تاکہ وہ نہ صرف اپنے ووٹرز اور مقامی رہنماؤں کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹ سکیں بلکہ عوامی سطح پر اپنی جڑیں مضبوط رکھ سکیں۔

Related Articles