امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت کو ٹیرف بڑھانے کی دھمکی دیدی

امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت کو ٹیرف بڑھانے کی دھمکی دیدی

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے روسی تیل کے معاملے پر بھارت کو ٹیرف مزید بڑھانے کی دھمکی دیدی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن، روسی تیل کے معاملے پر نئی دہلی کے رویے کا بغور جائزہ لے رہا ہے، اگر بھارت روسی تیل کے مسئلے پر تعاون نہیں کرتا تو ہم اس پر ٹیرف بڑھا سکتے ہیں۔

امریکی صدر کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا جب امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی مذاکرات جاری ہیں، قبل ازیں صدر ٹرمپ یہ دعویٰ بھی کر چکے ہیں کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں یقین دہانی کرائی تھی کہ بھارت روسی تیل کی خریداری بند کر دے گا۔

یہاں  یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ امریکی صدرٹرمپ کے مودی سے متعلق دعوے پر بھارت کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :مادوروکو اغواکیا گیا،کسی ملک کی کالونی نہیں بنیں گے،نائب صدر وینز ویلا

دریں اثنا صدر ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا کو وینزویلا میں تیل اور دیگر وسائل تک مکمل رسائی حاصل ہونی چاہیے، وینزویلا نے درست رویہ اختیار نہ کیا تو امریکا دوسرا حملہ بھی کرے گا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میکسیکو کے معاملے پر کچھ نہ کچھ کرنا ہوگا، میکسیکو کو اپنا نظام درست کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کولمبیا ایک بیمار شخص چلا رہا ہے، وہ زیادہ عرصہ اقتدار میں نہیں رہے گا، کولمبیا کی حکومت پر نئی فوجی کارروائی کا آپشن انہیں اچھا لگتا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر کی رہائش گاہ پر یوکرینی ڈرون حملہ مشکوک ہے، امریکی انٹیلی جنس نے بھی حملے کے بارے میں واضح ثبوت نہیں بتایا ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *