فٹ بال ورلڈ کپ 2026 کے قریب آتے ہی اس حوالے سے دنیا بھر میں سرگرمیاں تیز ہو گئیں ، اس مرتبہ فٹ بال ورلڈ کپ کے میچز تین ممالک امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں کھیلے جائیں گے۔
2026 فٹ بال ورلڈ کپ کی خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ اپنی طرز کا پہلا میگا ایونٹ ہے جس میں 32 کی بجائے 48 ممالک کی ٹیموں کو صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا موقع دیا گیا ہے ، میگا ایونٹ رواں برس 11 جون سے شروع ہوگا جبکہ اس کا اختتام 19 جولائی کو ہوگا۔
ایونٹ میں شریک مجموعی ٹیموں کو 12 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، تین ممالک میں کھیلے جانے والے میگا ایونٹ میں مجموعی طور پر 104 میچز کھیلے جائیں گے ۔
گروپ اے میں میکسیکو، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا، چیک ری پبلیک کی ٹیمیں ہوں گی
گروپ بی
، گروپ بی میں کینیڈا ، بوسنیا ، قطر اور سوئٹزرلینڈ کی ٹیمیں صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گی۔
گروپ سی
گروپ سی میں برازیل، مراکش، ہیٹی، سکاٹ لینڈ
گروپ ڈی،گروپ ای
گروپ ڈی میں امریکہ، پیراگوئے، آسٹریلیا ، ترکیہ، گروپ ای میں جرمنی، ایوری کوسٹ، ایکواڈور اور کوراکواو۔
گروپ ایف ،گروپ جی
گروپ ایف میں ہالینڈ، جاپان، سویڈن، تنزانیہ، گروپ جی میں بلجیم، مصر، ایران، نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔
گروپ ایچ ، گروپ آئی
گروپ ایچ میں سپین، کیپ وردو، سعودی عرب ، یوروگوئے، گروپ آئی میں فرانس ، سینیگال، عراق،نوروے شامل ہیں ۔
گروپ جے ،گروپ کے ،گروپ ایل
گروپ جے میں ارجنٹائن، الجیریا، آسٹریا ، اردن، گروپ کے میں پرتگال ، ڈی آر سی، ازبکستان، کولمبیا ہوں گی ،
گروپ ایل میں انگلینڈ ، کروشیا ، گھانا اور پاناما کی ٹیموں کو رکھا گیا ہے۔
ایونٹ کا آغاز
ایونٹ کا آغاز میکسیکو کے سٹیڈیم سے ہوگا جہاں ابتدائی میچ میزبان ٹیم میکسیکو اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا، سٹیڈیم میں اس وقت 83 ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہے ، اس سٹیڈیم کو میگا ایونٹ کی میزبانی کے حوالے سے خاص تصور کیا جاتا ہے ۔
اس سٹیڈیم میں مجموعی طور پر 5 میچز کھیلے جائیں گے ۔ ایونٹ کے میچز کی میزبانی کرنے والا دوسرا وینیو میکسیکو کا زاپوپان سٹیڈیم ہوگا جوکہ مجموعی طور پر 4 میچز کی میزبانی کرے گا، اس سٹیڈیم میں مجموعی طور پر 48 ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہے ۔
اس فہرست میں تیسرے نمبر پر میکسیکو کا ہی گوڈالیوپ سٹیڈیم ہے جوکہ مجموعی طور پر 4 میچز کی میزبانی کرے گا ، اس سٹیڈیم میں 53 ہز ارسے زائد تماشائیوں کی گنجائش ہے ۔
ٹورانٹو فٹ بال سٹیڈیم مجموعی طور پر 6 میچز کی میز بانی کرے گا اس سٹیڈیم میں مجموعی طور پر 45 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ، وینکووور فٹ بال سٹیڈیم کینیڈا کا دوسرا وینیو ہو گا جوکہ 7 میچز کی میزبانی کرے گا، اس سٹیڈیم میں 54 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ۔
واشنگٹن کا سیٹل فٹ بال سٹیڈیم امریکہ کا پہلا وینیو ہے جوکہ 6 میچز کی میزبانی کرے گا، اس سٹیڈیم میں مجموعی طور پر 69 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ، سان فرانسسکو بے ایریا سٹیڈیم 6 میچز کی میزبانی کرے گا جس میں 71 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ۔
امریکہ کا لاس اینجلس سٹیڈیم ایونٹ کے مجموعی طور پر 8 میچز کی میز بانی کرے گا جس میں 70 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ، ہیوسٹن فٹ بال سٹیڈیم مجموعی طو رپر 7 میچز کی میزبانی کرے گا جس میں 72 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ۔
ڈیلاس فٹ بال سٹیڈیم میگا ایونٹ کے 9 میچز کی میزبانی کرے گا جس میں مجموعی طور پر 94 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ، کنساس سٹی سٹیڈیم میسوری مجموعی طورپر ایونٹ کے 6 میچز کی میزبانی کرے گا جس میں 73 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ۔
جارجیا کا اٹلانٹا سٹیڈیم میگا ایونٹ کے 8 میچز کی میزبانی کرے گا جس میں 75 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ، سٹیڈیم کا افتتاح 2017 میں کیا گیا تھا، میامی فٹ بال سٹیڈیم مجموعی طور پر 7 میچز کی میزبانی کرے گا جس میں 65 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ۔
فلاڈیلفیا فٹ بال سٹیڈیم ورلڈ کپ کے 6 میچز کی میزبانی کرے گا جس میں 69 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ، وینیو کا آغاز 2003 میں کیا گیا تھا۔بوسٹن فٹ بال سٹیڈیم میں ایونٹ کے 7 میچز کھیلے جائیں گے جس میں 65 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔
اسی طرح نیویارک فٹ بال سٹیڈیم میں ورلڈ کپ کے 8 میچز کھیلے جائیں گے جس میں 82 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ، سٹیڈیم کو 2010 میں قائم کیا گیا تھا۔