پاکستان میں فیفا ورلڈ کپ کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو ایکسکلوسیو نشریاتی حقوق حاصل

پاکستان میں فیفا ورلڈ کپ کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو ایکسکلوسیو نشریاتی حقوق حاصل

پاکستان کی معروف ڈیجیٹل اسٹریمنگ سروس ٹیپ میڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے آنے والے فیفا ورلڈ کپ کے پاکستان میں ڈیجیٹل اور ٹی وی براڈکاسٹ کے خصوصی حقوق حاصل کر لیے ہیں۔

کمپنی کے مطابق یہ پیش رفت پاکستان میں اسپورٹس اسٹریمنگ کے میدان میں ایک اہم سنگ میل ہے، جس سے ٹیپ میڈ کی پوزیشن مزید مضبوط ہو گئی ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ وہ طویل عرصے سے عالمی فٹبال لیگز کی اسٹریمنگ فراہم کر رہا ہے اور شائقین کی توقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی سروسز کو بہتر بناتا آ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہوسکتا ہے؟ پی ٹی اے نے خبردار کردیا

فٹبال ورلڈ کپ دنیا کا سب سے بڑا بین الاقوامی ٹورنامنٹ ہے، جس میں مختلف ممالک اور ثقافتوں سے اربوں شائقین دلچسپی لیتے ہیں۔ آئندہ ایڈیشن کو اب تک کا سب سے بڑا ورلڈ کپ قرار دیا جا رہا ہے، جس میں 48 ٹیمیں حصہ لیں گی اور میچز کی تعداد بھی زیادہ ہوگی۔

ٹیپ میڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ تمام میچز کو ایچ ڈی کوالٹی میں لائیو اپنے پلیٹ فارم پر نشر کرے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ صارفین کے لیے نئے فیچرز بھی متعارف کرائے جائیں گے جن میں لائیو میچ ٹائم لائن، پلیئر لائن اپس، تفصیلی اسٹیٹسٹکس، منٹ بہ منٹ اپڈیٹس اور ٹی وی ایپ پر ملٹی اسکرین اسپلٹ ویو شامل ہوگا، جس سے ناظرین ایک ساتھ کئی میچز دیکھ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :ڈیٹا شیئرنگ میں نیا انقلاب، گوگل کا دلچسپ اقدام

ٹیپ میڈ کے سی ای او یاسر پاشا کے مطابق یہ معاہدہ پاکستان میں فٹبال دیکھنے کے انداز کو بدل دے گا اور کمپنی کا مقصد شائقین کو بغیر رکاوٹ اور اعلیٰ معیار کا تجربہ فراہم کرنا ہے۔

سی او او علی رانا نے کہا کہ ورلڈ کپ جیسے بڑے ایونٹ کے لیے ناظرین کی توقعات بہت زیادہ ہوتی ہیں، اس لیے کمپنی جدید فیچرز اور بہتر اسٹریمنگ تجربہ فراہم کرنے پر کام کر رہی ہے۔

ورلڈ کپ کی آمد کے ساتھ ہی ٹیپ میڈ پاکستان میں فٹبال شائقین کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر ابھرنے کی تیاری کر رہا ہے، جو کھیل کے جوش اور جذبے کو مزید قریب لے آئے گا۔

editor

Related Articles