پولیس شہداء ویلفئیر فلنگ اسٹیشن کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بے بنیاد پراپیگنڈہ مسترد کردیا گیا ، اصل حقائق سامنے آگئے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس شہداء ویلفئیر فلنگ اسٹیشن کے قیام کے سلسلے میں پولیس ویلفئیر رولز کے تحت ضلعی مینجمنٹ کمیٹی کی نگرانی میں اوپن بڈنگ کی گئی، لنگ اسٹیشن کا معاہدہ PPRA رولز کے مطابق شفافیت کے ساتھ سب سے زیادہ بولی دہندہ قرار دیے جانے پر شیل پاکستان کمپنی کو تفویض کیا گیا تھا، روز اول سے پولیس ویلفئیر فلنگ اسٹیشن سے حاصل ہونے والی مکمل آمدن شہدائے پولیس کی فیملیز اور غازیوں کے لیے مختص ہے۔
یہاں سے حاصل آمدنی سے ہر ماہ 122 شہدا کے خاندانوں کو پندرہ ہزار روپے کی رقم بذریعہ کراس چیکس ادا کی جاتی ہے، ڈس ایبلڈ، شدید زخمی یا مستقل ادوایات لینے اور علاج کروانے والے غازیوں کو ہر ماہ 10ہزار روپے ادا کیے جاتے ہیں۔
کچہری چوک ری ماڈلنگ کے دوران معاہدہ کے خلاف عدم ادائیگیوں پر مذکورہ فلنگ اسٹیشن کے مینیجر عادل اکرام کو نوٹس جاری کیا گیا، اس حوالے سے شیل پاکستان کمپنی کو مذکورہ عادل اکرام کے خلاف بھِی تحریری طور پر آگاہ کیا جاچکا ہے کہ اس کی ڈیلرشپ ختم کرکے پمپ کو (Company Owned, Company Operated) کے طور پر فنکشنل کیا جائے،
راولپنڈی پولیس اس حوالے سے جھوٹے بے بنیاد پراپیگنڈہ کرنے والوں کے خٖلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔