سونے کی قیمتوں کو ریورس گیئر لگ گیا، فی تولہ قیمت کیا رہی؟

سونے کی قیمتوں کو ریورس گیئر لگ گیا، فی تولہ قیمت کیا رہی؟

سونا خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری آگئی ، پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں کو ریورس گیئر لگ گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1 ہزار 100روپے کم ہو کر 4 لاکھ 91 ہزار 362 روپے ہو گئی جبکہ ملک بھر میں  10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 21 ہزار 263 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 11 ڈالرز گھٹ کر 4690 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں :2026 کے اختتام تک سونا کتنا مہنگا ہوسکتا ہے ؟عالمی ادارے کی پیشگوئی آگئی

عالمی سطح پر جغرافیائی کشیدگی ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتے تناؤ خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کا محفوظ سرمایہ کاری کی جانب رجحان سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔

دوسری جانب جیولری مارکیٹ سے وابستہ افراد کے مطابق قیمتوں میں مسلسل تبدیلی سے خرید و فروخت کا رجحان بھی متاثر ہو رہا ہے

ماہرین معاشیات کے مطابق عالمی معیشت میں جاری غیر یقینی صورتحال، مہنگائی کا دباؤ اور مختلف خطوں میں جغرافیائی و سیاسی کشیدگی نے سرمایہ کاروں کو محتاط رویہ اختیار کرنے پر مجبور کر دیا ہے، ایسے حالات میں سرمایہ کار روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری کی طرف رجوع کرتے ہیں، اور سونا ہمیشہ سے ایک مضبوط اور قابلِ اعتماد آپشن سمجھا جاتا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سونے کی قیمتوں نے تمام ریکارڈ توڑ دیے

ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ اگر عالمی حالات میں بہتری نہ آئی تو سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا یہ سلسلہ آئندہ دنوں میں بھی جاری رہ سکتا ہے، جس کے اثرات براہِ راست مقامی مارکیٹس پر بھی مرتب ہوں گے۔

editor

Related Articles