بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقوم حاصل کرنے والی بینیفشریز کے لیے والٹ اکاؤنٹ کھلوانے کا طریقہ کار واضح کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق بینیفشریز کو والٹ اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے خود کہیں جانے یا کوئی فارم بھرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
بی آئی ایس پی اپنے ڈیٹا بیس کے ذریعے خودکار طریقے سے بینیفشریز کا اکاؤنٹ متعلقہ بینک یا والٹ سے منسلک کرے گا اور اس حوالے سے انہیں اطلاع فراہم کر دی جائے گی۔
نئے نظام میں ملک کے معروف بینک اور مالیاتی ادارے شامل ہوں گے، جن میں ایچ بی ایل، بینک الفلاح، بینک آف پنجاب، ایچ بی ایل کنیکٹ، جاز کیش اور ایزی پیسہ شامل ہیں۔ مختلف اضلاع کے حساب سے بینیفشریز کو ان میں سے کسی ایک بینک یا والٹ کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔
رقم نکلوانے کا طریقہ کار محفوظ اور آسان بنایا گیا ہے۔ اکاؤنٹ کی ایکٹیویشن اور رقم کی وصولی کے لیے بائیومیٹرک تصدیق، یعنی انگوٹھا لگانا، لازمی ہوگا۔
بائیومیٹرک تصدیق کے بعد بینیفشری متعلقہ بینک کی برانچ، اے ٹی ایم یا بی آئی ایس پی کے نامزد کردہ ریٹیلر پوائنٹس سے رقم حاصل کر سکیں گی۔
اس کے علاوہ بینیفشریز نقد رقم نکالے بغیر اپنے موبائل والٹ سے دوسری بینیفشریز یا نامزد کریانہ دکانوں کو رقم منتقل کر کے براہِ راست خریداری بھی کر سکیں گے۔
دی گئی معلومات کے مطابق والٹ سم پراسیس ابھی شروع ہے اور اگلی قسط کو والٹ سم پراسیس مکمل ہونے سے مشروط کر دیا گیا ہے، اسی لیے اگلی قسط کی تاریخ تاحال طے نہیں ہو پائی۔