حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

پاکستان کے تجربہ کار فاسٹ بولر حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور شاندار کارنامہ انجام دیتے ہوئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وائٹیلیٹی بلاسٹ میں لیسٹرشائر کے خلاف میچ کے دوران حسن علی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، اس کارکردگی کے ساتھ ہی وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے تیزی سے 350 وکٹیں مکمل کرنے والے بولر بن گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق حسن علی نے یہ سنگ میل صرف 243 میچز میں عبور کیا، جس کے بعد انہوں نے افغانستان کے اسپنر راشد خان کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا، اس سے قبل راشد خان نے 251 میچز میں 350 وکٹیں مکمل کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کے لیے ورلڈ کپ جیتنا میرا ہدف ہے : قومی فاسٹ بولر حسن علی

2017 کی چیمپئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی دکھانے والے حسن علی کی اس نئی کامیابی کو کرکٹ حلقوں میں غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے، شائقین اور سابق کھلاڑیوں کی جانب سے انہیں بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

کرکٹ کے تجزیہ کاروں کے مطابق حسن علی کی یہ کارکردگی نہ صرف ان کے کیریئر کا اہم سنگ میل ہے بلکہ پاکستانی کرکٹ کے لیے بھی ایک قابلِ فخر لمحہ ہے، جس سے ان کی عالمی سطح پر پہچان مزید مضبوط ہوئی ہے۔

editor

Related Articles