معروف تجزیہ کار اور سیاسی مبصر حسن ایوب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حالیہ سیاسی مؤقف بارے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے موجودہ طرزِ سیاست سے لگ رہا ہے کہ پی ٹی آئی آہستہ آہستہ پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) میں تبدیل ہورہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب بھی پی ٹی آئی پر تنقید کی جاتی ہے یا اس کے اقدامات پر سوال اٹھایا جاتا ہے تو پارٹی کی جانب سے فوری طور پر “پشتون کارڈ” استعمال کیا جاتا ہے جس سے سیاسی اختلاف کو نسلی یا علاقائی رنگ دینے کی کوشش کی جاتی ہے۔
حسن ایوب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا یہ طرزِ عمل ایک سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ دکھائی دیتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کی حکمتِ عملی یہ ہے کہ 8 فروری تک ملک میں یہ تاثر قائم کر دیا جائے کہ پشتو توں کے ساتھ زیادتی اور ظلم ہو رہا ہے۔
اس بیانیے کا مقصد سیاسی ہمدردیاں حاصل کرنا اور ریاستی اداروں پر دباؤ بڑھانا ہے تاکہ مجموعی سیاسی فضا کو متنازع بنایا جا سکے۔ لیکن تحریک انصاف اس بیانے میں ناکام ہوگی۔