ایلون مسک کی پاکستانی عدالت کے فیصلے کی تعریف ؟ حیران کن دعو ے نے ہلچل مچا دی

ایلون مسک کی پاکستانی عدالت کے فیصلے کی تعریف ؟ حیران کن دعو ے نے ہلچل مچا دی

دنیا کے معروف ارب پتی اور کاروباری شخصیت ایلون مسک کی جانب سے پاکستان کے عدالتی فیصلے کی تعریف سے متعلق دعوے نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر لی ہے ۔ دعوؤں کے مطابق ایلون مسک نے موٹروے گینگ ریپ کیس میں سزائے موت برقرار رکھنے کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو سراہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے موٹروے گینگ ریپ کیس کے دو مجرموں عابد ملہی اور شفقت بگا کی سزائے موت کے خلاف دائر اپیلیں مسترد کر دی ہیں اور انسداد دہشت گردی کی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 20 مارچ 2021 کو اس کیس میں دونوں مجرموں کو زیادتی کے جرم میں سزائے موت سنائی تھی۔

 یہ بھی پڑھیں :اوپن اے آئی بمقابلہ ایلون مسک کیس ختم ہونے کے قریب، بڑا عدالتی فیصلہ سامنے

بعد ازاں مجرموں نے 25 مارچ 2021 کو اس فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، جسے بعد میں سناتے ہوئے اپیلیں خارج کر دی گئیں اور سزائے موت برقرار رکھنے کا حکم دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایلون مسک نے اس عدالتی فیصلے کی کھل کر حمایت کی ہے اور اسے انصاف کی ایک مثال قرار دیا ہے۔ تاہم ان دعوؤں سے متعلق باضابطہ تصدیق یا سرکاری بیان سامنے نہیں آیا۔

 یہ بھی پڑھیں :صرف 30 ماہ باقی رہ گئے! ایلون مسک کیجانب سے چونکا دینے والی وارننگ

یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد مختلف پلیٹ فارمز پر بحث شروع ہو گئی ہے اور صارفین اس بات پر رائے دے رہے ہیں کہ عالمی شخصیات کے نام سے منسوب ایسے بیانات کی حقیقت جانچنا ضروری ہے۔

editor

Related Articles