بجٹ سے قبل ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری

بجٹ سے قبل ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری

حکومت بلوچستان نے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور اینٹی ٹیررسٹ فورس (اے ٹی ایف) کے حاضر سروس ملازمین کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

سیکریٹری خزانہ بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق سی ٹی ڈی اور اے ٹی ایف کے تمام رینکس کے حاضر سروس ملازمین پر ہوگا۔ یہ اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق صرف سی ٹی ڈی اور اے ٹی ایف میں تعینات حاضر سروس اہلکاروں پر ہوگا، جبکہ دیگر الاؤنسز، پنشن اور گریجویٹی موجودہ بنیادی تنخواہ کے مطابق برقرار رہیں گے۔

حکومت نے اکاؤنٹنٹ جنرل بلوچستان کو ہدایت جاری کی ہے کہ جولائی 2026 کی تنخواہوں میں منظور شدہ اضافہ شامل کیا جائے۔ ساتھ ہی تمام متعلقہ محکموں کو نوٹیفکیشن پر فوری عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں اس فیصلے کو پولیس فورس کی انسداد دہشت گردی کی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کی سینیارٹی لسٹیں چھپائی نہیں جا سکتیں، عدالت کا تمام فہرستیں ویب سائٹس پر ڈالنا لازمی قرار

Related Articles