اوپن اے آئی بمقابلہ ایلون مسک کیس ختم ہونے کے قریب، بڑا عدالتی فیصلہ سامنے

اوپن اے آئی بمقابلہ ایلون مسک کیس ختم ہونے کے قریب، بڑا عدالتی فیصلہ سامنے

امریکی عدالت نے ایلون مسک کی جانب سے دائر 150 ارب ڈالر کے ہائی پروفائل مقدمے کو مسترد کرتے ہوئے فیصلہ مصنوعی ذہانت کمپنی اوپن اےآئی  کے حق میں دے دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا کی ایک جیوری نے پیر کے روز ایلون مسک کی تمام درخواستیں خارج کر دیں، جن میں کمپنی کے سی ای او سیم الٹمان اور شریک بانی گریگ بروکمین کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان میں فیفا ورلڈ کپ کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو ایکسکلوسیو نشریاتی حقوق حاصل

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ مقدمہ مقررہ مدت کے بعد دائر کیا گیا تھا، اسی وجہ سے اسے قابلِ سماعت نہیں سمجھا گیا۔ عدالت نے واضح کیا کہ کیس کی بنیاد کو اس کی نوعیت سے زیادہ وقت کی حد کے باعث خارج کیا گیا ہے۔

یہ مقدمہ اس دعوے پر مبنی تھا کہ اوپن اے آئی کی قیادت نے تنظیم کو غیر منافع بخش سے منافع بخش ماڈل میں تبدیل کرتے وقت غیر مناسب فائدہ حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھٹے سے ڈیجیٹل دنیا تک، 20 سالہ خانزالہ نے ایک لیپ ٹاپ سے اپنی زندگی بدل دی

عدالتی فیصلے کے بعد یہ کیس ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا ہے، جسے مصنوعی ذہانت کی صنعت میں ایک اہم قانونی تنازع قرار دیا جا رہا تھا، خاص طور پر ایسے وقت میں جب اے آئی کمپنیوں کے درمیان مقابلہ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق صورتحال پر مزید تفصیلات سامنے آنے کے بعد کیس کی پیش رفت اپڈیٹ کی جا سکتی ہے۔

editor

Related Articles