فواد چوہدری کا پاکستان کی “بورڈ آف پیس” میں شمولیت کے فیصلے کا خیر مقدم

فواد چوہدری  کا پاکستان کی “بورڈ آف پیس” میں شمولیت کے فیصلے کا خیر مقدم

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاکستان کی جانب سے عالمی “بورڈ آف پیس” میں شمولیت کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا ہے۔

انہوں نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا کہ بالکل درست فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کو فلسطین کے عوام کے مستقبل کے تعین میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

فواد چوہدری کے مطابق یہ اقدام پاکستان کے عالمی سطح پر فعال اور مثبت کردار کو اجاگر کرتا ہے اور فلسطینی عوام کے مستقبل میں پاکستان کے اہم کردار کی ضرورت کو ظاہر کرتا ہے۔

واضح رہے کہ ترکیہ نے بھی اس بورڈ میں شمولیت پر رضامندی ظاہر کر دی ہے اور ترک وزیر خارجہ حکان فدان ڈیووس میں ہونے والے اجلاس میں ترکی کی نمائندگی کریں گے۔ عالمی “بورڈ آف پیس” کا مقصد امن و استحکام کے فروغ، تنازعات کے حل اور عالمی سطح پر باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

یاد رہے کہ  پاکستان نےغزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی امریکی دعوت قبول کرلی،امریکی صدر کی طرف سے پاکستان کوغزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کی جانب سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو دی گئی دعوت کے جواب میں پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ وہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کے فریم ورک کے تحت غزہ امن منصوبے پر عمل درآمد کی حمایت کے لیے جاری کوششوں کے حصے کے طور پر بورڈ آف پیس (BoP) میں شمولیت اختیار کرے گا۔

پاکستان نے امید کا اظہار کیا ہے کہ اس فریم ورک کی تشکیل کے ساتھ ہی غزہ میں مستقل جنگ بندی نافذ کی جائے، فلسطینیوں کے لیے انسانی امداد میں اضافہ کیا جائے اور علاقے کی تعمیر نو کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *