ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،بنگلہ دیش کے میچز کہاں کھیلے جائیں گے؟آئی سی سی نے واضح کردیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،بنگلہ دیش کے میچز کہاں کھیلے جائیں گے؟آئی سی سی نے واضح کردیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے سکیورٹی خدشات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا شیڈول بغیر کسی تبدیلی کے جاری رہے گا اور بنگلادیش کے میچز بھارت میں ہی کھیلے جائیں گے۔

آئی سی سی کے اعلامیے کے مطابق بورڈ میٹنگ میں یہ فیصلہ مکمل سکیورٹی جائزے کے بعد کیا گیا، جس کے مطابق بنگلادیش کے کھلاڑیوں، میڈیا پرسنز، آفیشلز اور فینز کو بھارت کے کسی بھی وینیو پر کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ بورڈ ممبرز کے مطابق یہ ممکن نہیں کہ ٹورنامنٹ کے قریب شیڈول میں تبدیلی کی جائے اور بی سی بی کو ایونٹ کے سکیورٹی پلان سے مسلسل آگاہ رکھا گیا۔

دوسری جانب کرکٹ ویب سائٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر بنگلادیش اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجے تو آئی سی سی نے بنگلادیش کی جگہ ایک اور ٹیم کو شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے متعلق پی سی بی نے اہم فیصلہ کرلیا

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو ہدایت دی ہے کہ وہ حکومت کو آگاہ کریں تاکہ اگر ٹیم بھارت نہ جائے تو نئی ٹیم کو شامل کیا جا سکے۔

یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب آئی پی ایل کی ٹیم کلکتہ نائٹ رائیڈرز نے بنگلادیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو بھارتی ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد لیگ سے باہر کر دیا۔

اس واقعے کے بعد دونوں کرکٹ بورڈز کے تعلقات کشیدہ ہو گئے اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ہنگامی اجلاس بلاتے ہوئے اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اعلان کیا۔
بنگلادیش نے ابتدائی طور پر سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر بھارت میں اپنے میچز سری لنکا منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن آئی سی سی نے واضح کر دیا ہے کہ شیڈول اور وینیوز پر کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی اور ورلڈکپ منصوبے کے مطابق مکمل طور پر کھیلا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *