موبائل فون خریدنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

موبائل فون خریدنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کراچی نے 62 اقسام کے استعمال شدہ اور پرانے برانڈڈ موبائل فونز کی درآمد کے لیے نئی کسٹمز ویلیوز کا اعلان کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اس اقدام کا مقصد درآمدی ڈیوٹیز اور دیگر ٹیکسز کو عالمی منڈی میں موجود قیمتوں کے مطابق ہم آہنگ کرنا ہے۔

اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ نے ویلیوایشن رولنگ نمبر 2035 آف 2026 جاری کی ہے نئی ویلیوز کا اطلاق کمرشل بنیادوں پر، بغیر پیکنگ اور لوازمات کے درآمد کیے جانے والے استعمال شدہ موبائل فونز پر ہوگا، اس میں ایپل، سام سنگ، گوگل پکسل اور ون پلس جیسے معروف برانڈز شامل ہیں۔

حکام نے بتایا کہ سابقہ ویلیوایشن رولنگ ڈیڑھ سال سے زائد پرانی ہو چکی تھی اور موجودہ عالمی مارکیٹ کی صورتحال کی عکاسی نہیں کر رہی تھی۔ اس دوران کئی نئے اسمارٹ فون ماڈلز مارکیٹ میں آئے جبکہ پرانے ماڈلز اپنی مدت استعمال پوری کر چکے تھے، جس کی وجہ سے ڈیپریسی ایشن میں تبدیلی ناگزیر ہو گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :سیکنڈ ہینڈ موبائل فون خریدنے والے شہریوں کے لیے بڑی خبر

کسٹمز حکام نے کسٹمز ایکٹ 1969 کی دفعات 25 اور 25  اے کے تحت نئی ویلیوایشن کا عمل شروع کیا ہے۔ نئے رولنگ کے تحت کسٹمز ڈیوٹیز اور دیگر ٹیکسز مقررہ ویلیوز کے مطابق عائد ہوں گے، چاہے فونز کی حالت یا گریڈ کچھ بھی ہو۔

رولنگ کے مطابق درآمد شدہ استعمال شدہ موبائل فونز کو پاکستان برآمد کرنے سے کم از کم چھ ماہ پہلے ایکٹیویٹ کرنا ضروری ہے۔ درآمد کنندگان کو ایکٹیویشن کی مدت ظاہر کرنی ہوگی، جس کی تصدیق متعلقہ سیسنگ افسران کریں گے۔اس اقدام کا مقصد درآمد کنندگان کے لیے شفافیت کو فروغ دینا اور کسٹمز کلیمز کو عالمی معیار کے مطابق یقینی بنانا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *