امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کینیڈا کو چین کے ساتھ کسی بھی ممکنہ معاہدے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کوئی بھی اقدام کینیڈا کی تاریخ کے بدترین فیصلوں میں شمار ہوگا۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ چین نہایت مہارت اور منظم انداز میں کینیڈا پر اپنا اثر و رسوخ بڑھا رہا ہے، جبکہ کینیڈا خود کو دانستہ طور پر نقصان کی راہ پر گامزن کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کینیڈا نے چین کے ساتھ معاہدہ کیا تو اس کے نتائج ملک کیلئے تباہ کن ثابت ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا اور کینیڈا تجارتی مذاکرات دوبارہ شروع نہیں ہونگے، صدرٹرمپ کا اعلان
ٹرمپ نے طنزیہ انداز میں یہ بھی کہا کہ انہیں امید ہے چین کم از کم کینیڈا کی قومی شناخت سمجھی جانے والی آئس ہاکی کو اس عمل سے محفوظ رکھے گا۔

