علینہ عامر کی مبینہ ویڈیو وائرل ، ٹک ٹاکر کا رد عمل بھی آگیا

علینہ عامر کی مبینہ ویڈیو وائرل ، ٹک ٹاکر کا رد عمل بھی آگیا

ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر معروف اسٹار علینہ عامر نے اپنے نام سے منسوب مبینہ لیک ویڈیوز کے معاملے پر پہلی بار رد عمل دیا ہے کہ یہ ویڈیوز مکمل طور پر جعلی اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے تیار کی گئی ہیں۔ ٹک ٹاکر کا کہنا ہے کہ ان ویڈیوز کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں اور انہیں جان بوجھ کر بدنام کیاجا رہا ہے۔

علینہ عامر نے انسٹاگرام پر جاری کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر ان کے نام سے کچھ ویڈیوز وائرل کی جا رہی ہیں، جنہیں دیکھ کر کئی لوگ غلط فہمی کا شکار ہو رہے ہیں۔

انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ یہ ویڈیوز ان کی نہیں اور جدید ٹیکنالوجی کا غلط استعمال کرتے ہوئے ان کا چہرہ کسی اور کی ویڈیوپر لگایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ہتھکنڈے نہ صرف غیر اخلاقی ہیں بلکہ سنگین جرم کے زمرے میں بھی آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :انسٹاگرام صارفین کا ڈیٹا لیک ، کروڑوں اکاؤنٹس متاثر ہونے کا خدشہ

علینہ عامر کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ محض افواہوں تک محدود نہیں بلکہ ڈیجیٹل تشدد کی ایک واضح مثال ہے، جس میں کسی فرد کی شناخت، تصویر اور وقار کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈیپ فیک جیسے جعلی مواد کی وجہ سے متاثرہ شخص کو شدید ذہنی دباؤ، بدنامی اور سماجی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جو کسی بھی انسان کے لیے تکلیف دہ صورتحال ہوتی ہے۔

ٹک ٹاکر نے کہا کہ وہ اس معاملے پر خاموش نہیں رہیں گی اور قانونی راستہ اختیار کریں گی، انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، سی سی ڈی پنجاب اور ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو ٹیگ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اے آئی سے بننے والے ڈیپ فیک مواد کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں کسی اور کو اس اذیت سے نہ گزرنا پڑے۔

علینہ عامر نے عوام اور سوشل میڈیا صارفین سے بھی اپیل کی کہ وہ کسی بھی نام نہاد لیک ویڈیو کو بغیر تصدیق کے آگے شیئر نہ کریں ان کا کہنا تھا کہ غیر مصدقہ مواد پھیلانا نہ صرف ایک فرد کی عزت کو نقصان پہنچاتا ہے بلکہ مجرم عناصر کو مزید حوصلہ بھی دیتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *