ملک میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر، ایک ہی دن میں 21 ہزار روپے کا بڑا اضافہ

ملک میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر، ایک ہی دن میں 21 ہزار روپے کا بڑا اضافہ

عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں نے جہاں ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی وہیں پاکستان میں بھی نرخ نئی بلند ترین سطحوں پر پہنچ گئے ہیں۔

 بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد سرمایہ کاروں اور خریداروں کی توجہ ایک مرتبہ پھر سونے اور چاندی کی جانب مبذول ہو گئی ہے۔

عالمی سطح پر سونے کی فی اونس قیمت میں یکدم 211 ڈالر کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں سونے کی قیمت 5 ہزار 293 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح تک جا پہنچی، بین الاقوامی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں بھی فوری طور پر دیکھنے میں آئے۔

یہ بھی پڑھیں : سونے کی قیمتوں نے تمام ریکارڈ توڑ دیے

 ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 21 ہزار 100 روپے کے نمایاں اضافے کے بعد 5 لاکھ 51 ہزار 662 روپے کی نئی تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ ہوا، جو 18 ہزار 090 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 72 ہزار 961 روپے کی سطح پر آ گئی ہے،  سونے کی قیمتوں میں اس تیزی کے باعث زیورات کی صنعت اور عام خریداروں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ 

سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، فی تولہ چاندی کی قیمت 271 روپے کے اضافے سے 11 ہزار 911 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت 232 روپے بڑھ کر 10 ہزار 211 روپے ہو گئی ہے۔

چاندی کی قیمتوں میں اس اضافے کو بھی عالمی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی طلب سے جوڑا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی معیشت میں غیر یقینی صورتحال، جغرافیائی سیاسی کشیدگی، شرح سود میں اتار چڑھاؤ اور کرنسی مارکیٹس میں عدم استحکام کے باعث سرمایہ کار سونے اور چاندی کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھتے ہوئے ان کی خریداری میں اضافہ کر رہے ہیں۔

ماہرین یہ بھی کہتے ہیں کہ اگر عالمی حالات میں بہتری نہ آئی تو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ سکتا ہے، جس کے اثرات براہِ راست مقامی مارکیٹ اور صارفین پر مرتب ہوں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *