عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ برقرار ہے، جس کے باعث سرمایہ کاروں اور خریداروں کی توجہ ایک بار پھر مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ پر مرکوزہے۔

 تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں 2.7 فیصد اضافے کے بعد فی اونس نرخ 5 ہزار 071 اعشاریہ 79 ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ اضافہ عالمی معاشی بے یقینی اور سرمایہ کاروں کے محفوظ سرمایہ کاری کے رجحان کا نتیجہ ہے، اس سے قبل گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 5 اعشاریہ 9 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں فی اونس قیمت 137 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 813 ڈالر ہو گئی تھی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اس تیزی کا اثر مقامی مارکیٹس پر بھی پڑنے کا امکان ہے، اگر پاکستان میں سونے کی ممکنہ قیمت کا اندازہ عالمی نرخوں کو مدنظر رکھتے ہوئے لگایا جائے تو فی تولہ سونے کی قیمت تقریباً 5 لاکھ 30 ہزار روپے کے قریب بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ملک میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر، ایک ہی دن میں 21 ہزار روپے کا بڑا اضافہ

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر معاشی دباؤ، مہنگائی اور غیر یقینی حالات کے باعث سونا بدستور ایک محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ رہا ہے،  آنے والے دنوں میں بھی سونے کی قیمت عالمی حالات سے جڑی رہے گی۔

خریداروں اور سرمایہ کاروں کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ وہ سونے کی خرید و فروخت سے قبل مارکیٹ کے رجحانات اور عالمی قیمتوں پر گہری نظر رکھیں تاکہ بہتر فیصلہ کیا جا سکے۔

editor

Related Articles