پاکستانی پاسپورٹ پر کتنے ممالک کا ویزا فری سفر کیا جاسکتا،نئی رینکنگ جاری

پاکستانی پاسپورٹ پر کتنے ممالک کا ویزا فری سفر کیا جاسکتا،نئی رینکنگ جاری

ہینلے پاسپورٹ انڈیکس نے مئی 2026 کے لیے بین الاقوامی پاسپورٹ رینکنگ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کی درجہ بندی میں معمولی تنزلی دیکھی گئی ہےتاہم ویزا فری اور دیگر سفری سہولیات کا دائرہ برقرار ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی رواں سال کے دوران مختلف مراحل میں اتار چڑھاؤ کا شکار رہی، فروری 2026 میں یہ 97ویں پوزیشن پر تھا، جنوری میں 98ویں جبکہ 2025 میں 103ویں نمبر پر رہا۔ تازہ رپورٹ میں اسے 100ویں پوزیشن پر ظاہر کیا گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستانی شہریوں کے لیے تقریباً 30 ممالک میں ویزا فری یا ویزا آن ارائیول کی سہولت دستیاب ہے، فروری میں یہ تعداد 32 تھی جبکہ جنوری میں 31 ممالک تک رسائی تھی تاہم بعد میں سفری پالیسیوں میں تبدیلی کے باعث یہ تعداد کم ہو کر 30 رہ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاسپورٹ کے حصول کے عمل کو مزید آسان بنانے کے لیے شہریوں کو بڑی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ

پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے شہریوں کو متعدد ممالک میں ویزا فری، ویزا آن ارائیول اور ای ٹی اے کی سہولت حاصل ہے۔ ان میں بارباڈوس، ڈومینیکا، ہیٹی، مائیکرونیشیا، مونٹسیرٹ، روانڈا، سینٹ وینسنٹ اینڈ گرینیڈائنز، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو، گیمبیا اور وینواتو جیسے ممالک شامل ہیں۔

اسی طرح ویزا آن ارائیول کی سہولت برونڈی، کمبوڈیا، مڈغاسکر، مالدیپ، نیپال، ساموا، سینیگال، سیرا لیون اور دیگر کئی ممالک میں دستیاب ہے، جبکہ کینیا، سیچیلس اور سری لنکا میں ای ٹی اے کے ذریعے سفر ممکن ہے۔

اگرچہ درجہ بندی میں معمولی کمی آئی ہے، لیکن پاکستانی شہری اب بھی درجنوں ممالک میں آسان سفری سہولیات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، اور عالمی سطح پر سفری رسائی کسی حد تک برقرار ہے۔

editor

Related Articles