پاکستانی روپے کے مقابلے میں مختلف غیر ملکی کرنسیوں کے ریٹ

پاکستانی روپے کے مقابلے میں مختلف غیر ملکی کرنسیوں کے ریٹ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مجاز ڈیلرز کے لیے تازہ ترین مارک ٹو مارکیٹ کرنسی ریٹس جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق مختلف غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ہے، یہ ریٹس تجارتی لین دین، درآمدات، برآمدات اور ترسیلات زر کے لیے اہم حوالہ سمجھے جاتے ہیں۔

امریکی ڈالر، 279.70 روپے،یورو، 331.70 روپےبرطانوی پاؤنڈ، 382.44 روپےسعودی ریال، 75.05 روپے،یو اے ای درہم، 76.95 روپے ریکارڈ کی گئی ہےجبکہ ایک سالہ فارورڈ ریٹ 291.28 روپے تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جو مستقبل میں روپے پر دباؤ کی عکاسی کرتا ہے۔

اس ریٹ کے مطابق 100 ڈالر تقریباً 27 ہزار 866 روپے کے برابر ہیں، جو درآمدی اشیاء، ایندھن، تعلیم اور بیرون ملک اخراجات پر اثر انداز ہوتا ہے،برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 376.46 روپے رہی، جبکہ ایک سالہ فارورڈ ریٹ 391.49 روپے تک پہنچنے کا امکان ہے، 100 پاؤنڈ کی مالیت تقریباً 37 ہزار 646 روپے بنتی ہے جو خاص طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات اور تعلیمی اخراجات کے لیے اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں سعودی ریال کی قیمت خرید کتنی ہے؟

کویتی دینار بدستور سب سے مہنگی کرنسی کے طور پر 909.92 روپے پر برقرار ہے، ہزار دینار کی ترسیل تقریباً 9 لاکھ 9 ہزار 920 روپے کے برابر بنتی ہے، جس سے خلیجی ممالک سے آنے والی ترسیلات زر پر براہِ راست اثر پڑتا ہے۔

قطری ریال 76.45 روپے اور بحرینی دینار 738.71 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے، کینیڈین ڈالر کی قیمت 203.30 روپے ریکارڈ کی گئی ہےجو طلبہ اور امیگریشن سے متعلق اخراجات کے لیے اہم ہے۔

دیگر کرنسیوں میں یورو 327.26 روپے، جاپانی ین 1.77 روپے، یو اے ای درہم 75.87 روپے، سعودی ریال 74.27 روپے اور چینی یوان 41.01 روپے پر موجود ہے۔

مجموعی طور پر ڈالر اور دیگر بڑی کرنسیوں میں معمولی استحکام دیکھا گیا ہے، جبکہ بعض کرنسیوں میں ہلکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، ماہرین کے مطابق روپے کی قدر میں آئندہ دنوں میں عالمی معاشی صورتحال کے مطابق اتار چڑھاؤ جاری رہ سکتا ہے۔

editor

Related Articles