لیبیا کی مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

لیبیا کی مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر اِن چیف فیلڈ مارشل خلیفہ ابو القاسم حفتر نے نائب کمانڈر اِن چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر کے ہمراہ نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور چیف آف ڈیفنس فورسز ، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، جس میں بالخصوص اپنے اپنے خطوں کی سیکیورٹی صورتحال اور پیشہ ورانہ عسکری تعاون پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر پاکستان اور لیبیا کی مسلح افواج کے درمیان مسلسل روابط اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے لیبیا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے لیبیا میں امن، استحکام اور ادارہ جاتی ترقی کے لیے پاکستان کی حمایت پر بھی زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات خوشگوار اور تعمیری ماحول میں منعقد ہوئی، جو پاکستان اور لیبیا کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔

اس سے قبل نور خان ایئر بیس پر آمد کے موقع پر فیلڈ مارشل خلیفہ ابو القاسم حفتر کا استقبال فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کیا۔ لیبیائی عسکری سربراہ نے جی ایچ کیو میں یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مسلح افواج جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ منفرد صلاحیتوں پرتوجہ دی رہی ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *