بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا مستحق خاندانوں کیلئے بڑا اعلان

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا مستحق خاندانوں کیلئے بڑا اعلان

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) نے مستحق خاندانوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے سوشل پروٹیکشن والٹ کے تحت مفت موبائل سم کے حصول کا طریقہ کار واضح کر دیا ہے۔ 

بی آئی ایس پی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بینیفشریز اپنے اصل قومی شناختی کارڈ اور موبائل فون کے ہمراہ قریبی بی آئی ایس پی دفتر یا مقررہ کیمپ سائٹس پر جائیں گے، جہاں اسکریننگ کاؤنٹر پر اہلیت کی جانچ کے بعد اہل قرار پانے والوں کو ٹوکن جاری کیا جائے گا۔

بعد ازاں سم اجرا کاؤنٹر پر بائیومیٹرک تصدیق کے بعد مفت موبائل سم فراہم کی جائے گی، جسے ٹیلی کام نمائندہ وہیں پر ایکٹیو کرے گا اور سم نمبر بی آئی ایس پی کے ڈیٹا بیس میں محفوظ کر لیا جائے گا۔

بی آئی ایس پی نے مستحق افراد کو ہدایت کی ہے کہ جاری کی جانے والی سم کسی اور کو نہ دیں اور اسے ہر وقت ایکٹیو رکھیں کیونکہ 8171 سے موصول ہونے والے تمام اہم پیغامات اسی نمبر پر ارسال کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : دخترِ مشرق، سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کی 18 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ رجسٹرڈ خواتین کے لیے سوشل پروٹیکشن والٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت مفت سم کارڈز کی تقسیم شروع ہو چکی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ سم کے حصول کے لیے کسی کو کوئی رقم ادا نہ کی جائے کیونکہ یہ سہولت مکمل طور پر مفت ہے ، سوشل پروٹیکشن والٹ صرف بی آئی ایس پی کے ذریعے بنایا جائے گا، لہٰذا شہری کسی غیر مجاز فرد یا ادارے سے رابطہ نہ کریں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *