ہندوتوا ایجنڈا اقلیتوں کے بعد ہندو سماج میں تفریق کا سبب بن گیا

ہندوتوا ایجنڈا اقلیتوں کے بعد ہندو سماج میں تفریق کا سبب بن گیا

بی جے پی اور آر ایس ایس کا ہندوتوا ایجنڈا اقلیتوں کے بعد ہندو سماج میں تفریق کا  سبب بن گیا ہے، اقلیت مخالف ایجنڈے پر کاربند آرایس ایس اور بی جے پی اب خود اس تفریق کی زد میں آچکی ہے۔

دی ڈپلومیٹ کے مطابق حالیہ حالات وواقعات کے تناظر میں بی جے پی اور اسکی نظریاتی سرپرست آرایس ایس کو  اندرونی کشمکش کا سامنا ہے ، یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے نئے مساوتی قوانین نے ذات پات پر بحث کودوبارہ زندہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آسٹریلوی جریدے کا تہلکہ خیز انکشاف، کینیڈا میں بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس بے نقاب

 دی ڈپلومیٹ کے مطابق بیرونی گروپوں کو نشانہ بنانے والی تفریق اب ہندو سماج  کے اندربھی پھیلتی دکھائی دے رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق بی جے پی اور آر ایس ایس کا ہندوتوا نظریہ پہلے اقلیتوں میں تفریق پیدا کرتا تھا، اب خود ہندو سماج میں بھی تفریق کا سبب بن رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نااہل مودی سرکار کی عوام میں خوف پھیلا کر بحران چھپانے کی سازش عالمی جرائد نے بے نقاب کردی

 ہندوتوا سوچ کے نتیجے میں پیدا ہونے والا خلفشار بھارت کو نقصان پہچانے کےساتھ خطے میں بھی انتہا پسندی کا باعث بن رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *