آٹے مہنگا ہونے کے بعد روٹی کی نئی قیمت سامنے آگئی

آٹے مہنگا ہونے کے بعد روٹی کی نئی قیمت سامنے آگئی

آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سامنے آنے لگے ہیں اور روٹی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

لاہور میں روٹی 17 سے 20 روپے میں فروخت کی جارہی ہے، جبکہ گندم کی قیمت اوپن ہونے کے بعد فی من آٹا 800 روپے تک مہنگا ہوگیا ہے۔

روٹی کی قیمت میں اضافے پر شہریوں نے شدید پریشانی کا اظہار کیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ مالی حالات پہلے ہی خراب ہیں اور اب روٹی کھانا بھی مشکل ہوتا جارہا ہے۔

شہریوں کے مطابق دیہاڑی دار طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہورہا ہے کیونکہ کام ملتا نہیں، جبکہ روٹی مسلسل مہنگی کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آٹا مہنگا ہونے کے اثرات، روٹی کی قیمت بھی بڑھ گئی،عوام کیلئے ایک اور بڑی پریشانی

Related Articles