بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کیلئے ایک اور بری خبر

بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کیلئے ایک اور بری خبر

ملک میں بجلی کی قیمت میں معمولی اضافے کا امکان ہے جہاں ایک ماہ کیلئے بجلی 26 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کی تجویز دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ اضافہ مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کل سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست پر سماعت کریگی ۔

اس سماعت میں بجلی کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کا جائزہ لیا جائے گا اور فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

سی پی پی اے کی رپورٹ کے مطابق مارچ کے دوران ملک میں مجموعی طور پر 8 ارب 93 کروڑ 90 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی ، اس دوران مختلف ذرائع سے بجلی کی پیداوار جاری رہی تاکہ قومی طلب پوری کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں :اسمارٹ میٹرز لازمی ؟ بجلی صارفین کیلئے اہم خبر آگئی

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسی مدت کے دوران ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو 8 ارب 64 کروڑ 40 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پیداوار اور ترسیل کے درمیان معمولی فرق موجود رہا۔

سی پی پی اے کے مطابق مارچ کے لیے ریفرنس لاگت 7.99 روپے فی یونٹ مقرر تھی۔ تاہم فیول ایڈجسٹمنٹ کے باعث اصل لاگت میں فرق آیا، جس کی بنیاد پر 26 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق نیپرا کی سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا جائے یا نہیں ؟  اگر منظوری دی گئی تو اس کا براہ راست اثر صارفین کے بجلی کے بلوں پر پڑے گا جبکہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک پر بھی ہوگا۔

editor

Related Articles