سونا ایک ہفتہ مسلسل سستا ہونے کے بعد پھر مہنگا ہوگیا، فی تولہ قیمت کتنی بڑھی؟

سونا ایک ہفتہ مسلسل سستا ہونے کے بعد پھر مہنگا ہوگیا، فی تولہ قیمت کتنی بڑھی؟

عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی ہے۔ اضافے کے باوجود پاکستان میں فی تولہ سونا پانچ لاکھ روپے کی حد سے نیچے برقرار ہے

گزشتہ ایک ہفتہ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری رہا تاہم آج نئے کاروباری ہفتے کے پہلے دن 24 قیراط فی تولہ سونا 800 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 93 ہزار 962 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 492 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور یہ بدستور 8 ہزار 49 روپے پر برقرار ہے جس سے چاندی کے سرمایہ کاروں کو وقتی استحکام ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت پراپرٹی کی خریدوفروخت کا نیا نظام لے آئی،فرد، رجسٹری، یا انتقال کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 8 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 716 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال، شرح سود کے امکانات اور سرمایہ کاروں کی محفوظ سرمایہ کاری کی طرف رجحان سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ عالمی مارکیٹ کے رجحانات کے مطابق جاری ہے، جبکہ آئندہ دنوں میں بھی قیمتوں میں مزید تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles