بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے فلم انڈسٹری اور معاشرے میں خواتین کی ظاہری شکل و صورت سے متعلق قائم روایتی تصورات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بھی اداکاراؤں کو عمر اور جسمانی تبدیلیوں کی بنیاد پر جانچا جاتا ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں مادھوری ڈکشٹ نے کہا کہ خواتین کو زندگی کے ہر مرحلے میں اپنی شکل و صورت کے حوالے سے غیر ضروری تبصروں اور تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ برسوں بعد کسی سے ملاقات ہونے پر اکثر لوگ اس کی شخصیت، تجربات یا کامیابیوں کے بجائے وزن میں تبدیلی، عمر کے اثرات یا بالوں میں سفیدی پر تبصرہ کرنا زیادہ اہم سمجھتے ہیں۔
مادھوری ڈکشٹ کے مطابق معاشرے کو لوگوں کو ان کی اصل شکل میں قبول کرنا چاہیے اور جسمانی تبدیلیوں کو تنقید یا مذاق کا موضوع نہیں بنانا چاہیے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خوبصورتی کے محدود اور سخت معیار خواتین پر غیر ضروری دباؤ ڈالتے ہیں، جنہیں بدلنے کی ضرورت ہے۔