امپورٹڈ بیوٹی اور فیشن مصنوعات سستی ہونے کا امکان، بجٹ میں ڈیوٹی کمی پر غور

امپورٹڈ بیوٹی اور فیشن مصنوعات سستی ہونے کا امکان، بجٹ میں ڈیوٹی کمی پر غور

آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں بیوٹی اور فیشن انڈسٹری سے متعلق درآمدی مصنوعات پر بڑی رعایت دینے کی تجویز سامنے آئی ہے،نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق حکومت مختلف شعبوں کے ساتھ ساتھ امپورٹڈ میک اپ، پرفیومز اور برانڈڈ کپڑوں پر عائد ڈیوٹیز میں کمی پر غور کر رہی ہے۔

میک اپ مصنوعات پر ڈیوٹی میں کمی کی تجویز

ذرائع کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ کاسمیٹکس پر عائد ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی میں 2 سے 5 فیصد تک کمی کی جا سکتی ہے، اس مجوزہ فیصلے کے تحت فیس پاؤڈر، بیس کریم، لپ اسٹک، لپ گلوس، فیس واش اور فیس شائنر جیسی مصنوعات سستی ہونے کا امکان ہے۔

آنکھوں اور بیوٹی کٹس بھی شامل

مجوزہ ریلیف میں آئی لائنر، مسکارا اور مکمل میک اپ کٹس پر بھی ڈیوٹی میں کمی کی تجویز شامل ہے، اس اقدام سے بیوٹی پارلرز اور عام صارفین دونوں کے اخراجات میں کمی متوقع ہے۔

ہیئر اسٹائلنگ اور پرسنل کیئر مصنوعات

ذرائع کے مطابق بالوں کی اسٹائلنگ سے متعلق آلات جیسے اسٹریٹنرز، کرلنگ راڈز، ہیئر کلرز، ہیئر لوشنز اور مصنوعی زلفوں (وگز) پر بھی ڈیوٹی کم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، جس سے یہ اشیاء نسبتاً سستی ہو سکتی ہیں۔

برانڈڈ فیشن آئٹمز پر بھی ریلیف کا امکان

فیشن انڈسٹری سے متعلق درآمدی اشیاء جیسے برانڈڈ جوتے، کپڑے، بیلٹس، پرس اور سن گلاسز پر بھی کسٹم ڈیوٹی میں کمی کی تجویز ہےاس کے علاوہ پرفیومز، باڈی اسپرے اور شیونگ سے متعلق مصنوعات بھی اس مجوزہ ریلیف میں شامل ہیں۔

مجموعی اثر کیا ہوگا؟

معاشی ماہرین کے مطابق اگر یہ تجاویز منظور ہو جاتی ہیں تو درآمدی بیوٹی اور فیشن مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی آ سکتی ہے، تاہم ان کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا حتمی انحصار بجٹ میں حکومتی پالیسی اور مالی گنجائش پر ہوگا۔

حتمی فیصلہ بجٹ میں ہوگا

ذرائع کے مطابق تمام تجاویز ابھی زیر غور ہیں اور حتمی فیصلہ آئندہ وفاقی بجٹ کی منظوری کے دوران کیا جائے گا۔ اگر ڈیوٹیز میں کمی کی جاتی ہے تو صارفین کو خاص طور پر شہری علاقوں میں واضح ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

editor

Related Articles