ہر 30 سیکنڈ میں ایک بوتل فروخت! دنیا کے 10مقبول ترین پرفیوم کون سے ہیں؟ جانیے

ہر 30 سیکنڈ میں ایک بوتل فروخت! دنیا کے 10مقبول ترین پرفیوم کون سے ہیں؟ جانیے

خوشبو صرف ایک ذاتی پسند نہیں بلکہ ایک عالمی رجحان بن چکی ہے، آج پرفیوم صرف مہک کا نام نہیں بلکہ شخصیت، اسٹیٹس اور یادوں کی پہچان بھی ہے،  دنیا کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے عطور یا پرفیومز وہ ہیں جو آج تک صارفین کے دلوں میں جگہ بنائے بیٹھے ہیں ۔

دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے پرفیومز تک پہنچنا آسان نہیں ہے ، خوشبوؤں کی دنیا کسی حد تک کتابوں کی طرح ہے جس میں ایک کے لیے زیادہ سرمایہ درکار ہوتا ہے اور دوسرے کے لیے وقت،  اسی لیے خریدار اکثر نئے عطر کے انتخاب کے لیے فہرستوں، ریٹنگز اور صارفین کے تجربات کا سہارا لیتے ہیں۔

بہت سے افراد پہلی کوشش میں مایوس ہو کر اپنے پرانے پسندیدہ پرفیوم کی طرف لوٹ آتے ہیں، بالکل اسی طرح جیسے قارئین محض مشورے پر کتاب خرید لیتے ہیں ، کہا جاتا ہے کہ عطر بوتل کے بغیر نہیں سونگھا جا سکتا اور خیالات کا اظہار کتاب کے بغیر نہیں ہوتا۔

کسی بھی نئے عطر کو تیار کرنا اور مارکیٹ میں متعارف کرانا فوری عمل نہیں،  یہ ایک طویل اور مرحلہ وار سفر ہے جس میں درج ذیل مراحل شامل ہوتے ہیں جس میں ابتدائی تخیلاتی تصور، تجرباتی جانچ ، معیار کی تصدیق ، بصری شناخت اور پیکجنگ ڈیزائن ، تجرباتی پیداوار مارکیٹنگ اور باضابطہ لانچ کی تیاری شامل ہیں ۔

خاص طور پر لگژری پرفیومز کے لیے یہ پورا عمل عموماً دو سال تک جاری رہ سکتا ہے،  اسی محنت، تحقیق اور برانڈنگ کی بدولت کچھ خوشبوئیں عالمی سطح پر غیر معمولی کامیابی حاصل کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سوشل میڈیا صارفین کیلئے بڑی خبر، میٹا کا اہم ویب سائٹ بند کرنے کا اعلان

پرفیوم کی دنیا میں اگر کسی خوشبو کو لازوال شہرت حاصل ہے تو وہ شانل نمبر 5 ہے،  اسے پہلی بار 1921 میں لانچ کیا گیا اور آج بھی یہ دنیا کے مہنگے اور مقبول ترین عطور میں شمار ہوتا ہے۔

اس کی سالانہ فروخت 10 ملین بوتل سے تجاوز کر چکی ہے، جو اسے عالمی سطح پر اپنی کیٹیگری میں نمایاں مقام دیتی ہے، ایک صدی گزرنے کے باوجود اس کی مقبولیت ثابت کرتی ہے کہ مضبوط برانڈ، منفرد خوشبو اور مؤثر مارکیٹنگ کسی بھی پرفیوم کو تاریخی کامیابی دلا سکتی ہے۔

یہ امکان ہے کہ 2026 میں عالمی عطور کی مارکیٹ کا حجم تقریباً 64اعشاریہ47 بلین ڈالر ہو گا، جبکہ لگژری عطور کا مارکیٹ حجم 2024 میں تقریباً 23اعشاریہ99 بلین ڈالر ہے۔

اب جانتے ہیں دنیا کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے دس پرفیومز جن کی قدر میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ۔

Dior Sauvage.1

دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا مردانہ پرفیوم،  2026 میں تقریباً 12 ملین بوتلیں فروخت ہوں گی، ہر 30 سیکنڈ میں ایک بوتل بکتی ہے اور یہ 1اعشاریہ59 بلین ڈالر کی آمدنی پیدا کرے گا۔

2۔Chanel No.5

یہ پرفیوم  تاریخی طور پر سب سے زیادہ فروخت ہونے والے عطور میں شامل ہے،جس کی  سالانہ فروخت تقریباً 10 ملین بوتل ہے۔

3۔J’Adore

1999میں لانچ ہونے والا یہ پرفیوم سفید پھولوں کا خوشبو دار ہے،  یورپ اور خاص طور پر فرانس اور برطانیہ میں اس کی مانگ بہت زیادہ ہے، جہاں سالانہ 1اعشاریہ77 ملین بوتلیں فروخت ہوتی ہیں۔

4۔Coco Mademoiselle

شیانل کا یہ پرفیوم نوجوان خواتین میں مقبول ہے اور برطانیہ میں سالانہ 32 ملین ڈالر کی فروخت حاصل کر چکا ہے۔

5۔Miss Dior

یہ مردانہ اور خواتین دونوں کے لیے دستیاب ہے، برطانیہ میں سالانہ تقریباً 1اعشاریہ3 ملین بوتلیں فروخت ہوتی ہیں اور یہ ڈیور کمپنی کی کل سالانہ آمدنی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

6۔Black Opium by Yves Saint Laurent

یہ خواتین کا عطر ہے، ہر گھنٹے میں 38 بوتلیں فروخت ہوتی ہیں اور یہ Dior Sauvage کے ساتھ براہِ راست مقابلے میں ہے۔

7۔Baccarat Rouge 540

یہ دنیا میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔ 2024 میں اس کی فروخت میں 31اعشاریہ6 فیصد اضافہ ہوا،  ٹِک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے اس کی مقبولیت میں اضافے میں اہم کردار ادا کیا۔

8۔La Vie Est Belle

یہ پرفیوم خواتین میں بہت مقبول ہے، خوشبو اور پیکجنگ دونوں کے لحاظ سے پسند کیا جاتا ہے۔

9۔Acqua di Giò

یہ مردانہ پرفیوم ہے، تازگی اور سمندری خوشبو کے لیے مشہور ہے۔

10۔Light Blue

یہ خواتین اور مرد دونوں کے لیے دستیاب ہے اور اس کی فروخت بھی عالمی سطح پر بہت زیادہ ہے۔

اس کے بعد کی پوزیشنز پر Good Girl Bleu de Chanel Million اور CK One ہیں، جو اپنی مخصوص مارکیٹ میں مقبول ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *