پنجاب فود اتھارٹی اور اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی مشترکہ کاروائی، 8 ہزار سے زائد دودھ کا محلول تلف

پنجاب فود اتھارٹی اور اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی مشترکہ کاروائی، 8 ہزار سے زائد دودھ کا محلول تلف

پنجاب فوڈ اتھارٹی اور اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے مشترکہ کاروائیوں میں 8 ہزار لیٹر جعلی دودھ کا محلول پکڑا جسے موقع پر تلف کردیا گیا۔

ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی اور اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے مطابق جڑواں شہروں میں اب تک 28 مشترکہ کاروائیاں کر چکی ہے اور پنجاب فوڈ اتھارٹی اور اسلام آباد فوڈ اتھارٹی اب تک 22 ہزار لیٹر جعلی دودھ تلف کرچکی ہے۔

پنجاب میں سخت کارروائیوں کے بعد ملاوٹ مافیاء کا اسلام آباد کی طرف رخ ہوا جس پر مشترکہ کاروائیوں کا آغاز کیا گیا اور اس کا بنیادی مقصد جڑواں شہروں معیاری دودھ کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

ترجمان اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے مطابق حالیہ کاروائی آئی 10 انڈسٹریل اسٹیٹ میں خفیہ اطلاعات پر کی گئی اور
موقع سے 336 لیٹر آئل، 240 کلو بناسپتی گھی، 350 کلو خشک پاوڈر اور جعلی دودھ بنانے والی مشینری پکڑی گئی۔

ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق جعلی دودھ خشک پاوڈر اور بناسپتی گھی سے تیار کیا جارہا تھا اورتمام تر دودھ رمضان المبارک میں جڑواں شہروں میں سپلائی کیا جانا تھا۔ شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔

مزید پڑھیں: سرخ، رسیلی اور بے مثال: اسٹرابری صرف لذیذ پھل نہیں بلکہ ‘سپر فوڈ’ بھی ہے!

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *