سوشل میڈیا صارفین کیلئے بڑی خبر، میٹا کا اہم ویب سائٹ بند کرنے کا اعلان

سوشل میڈیا صارفین کیلئے بڑی خبر، میٹا کا اہم ویب سائٹ بند کرنے کا اعلان

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی میسجنگ سروس میسنجر کی ویب سائٹ بند کر رہی ہے،  کمپنی کے مطابق یہ اقدام سروسز کو مزید سادہ اور مربوط بنانے کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔

میٹا کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ اپریل 2026 کے آغاز سے Messenger.com مزید میسجنگ کے لیے دستیاب نہیں رہے گا۔ جو صارفین messenger.com کے ذریعے سروس تک رسائی کی کوشش کریں گے، انہیں خودکار طور پر فیس بک کے میسجز سیکشن یعنی facebook.com/messages پر منتقل کر دیا جائے گا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ویب پر میسجنگ جاری رکھنے کے لیے صارفین facebook.com/messages استعمال کر سکتے ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ میٹا نے اپنی سروسز میں بڑی تبدیلی کی ہو،  اس سے قبل گزشتہ سال کمپنی نے ونڈوز اور میک کے لیے میسنجر کی ڈیسک ٹاپ ایپس بھی بند کر دی تھیں ، اب ویب ورژن کی بندش کے بعد صارفین کے پاس بنیادی طور پر فیس بک ویب پلیٹ فارم یا موبائل ایپ ہی میسجنگ کے ذرائع رہ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ پر اسٹیٹس لگانے کے شوقین صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی

صارفین کو ہدایت دی گئی ہے کہ اپریل 2026 کے بعد messenger.com استعمال نہیں کیا جا سکے گا ، ویب براؤزر پر میسجنگ کے لیے facebook.com/messages استعمال کرنا ہوگا، میسنجر ڈیسک ٹاپ ایپ بھی دستیاب نہیں ہے، موبائل صارفین حسبِ سابق میسنجر ایپ کے ذریعے سروس استعمال کر سکتے ہیں

ماہرین کے مطابق میٹا اپنی مختلف سروسز کو ایک مرکزی پلیٹ فارم کے تحت لانے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ صارفین کو بہتر اور مربوط تجربہ فراہم کیا جا سکے، میسنجر ویب سائٹ کی بندش بھی اسی سلسلے کی کڑی قرار دی جا رہی ہے۔

میٹا کی جانب سے میسنجر ویب سائٹ بند کرنے کا فیصلہ لاکھوں صارفین کو متاثر کر سکتا ہے، تاہم کمپنی نے واضح کیا ہے کہ میسجنگ سروس مکمل طور پر ختم نہیں ہو رہی بلکہ اسے فیس بک کے مرکزی پلیٹ فارم میں ضم کیا جا رہا ہے، صارفین کو چاہیے کہ وہ اپریل 2026 سے قبل متبادل طریقہ استعمال کرنے کی تیاری کر لیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *