عیدالفطر پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟

عیدالفطر پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟

پاکستان میں عیدالفطر کے موقع پر سرکاری تعطیلات کتنے دن ہوں گی، اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آگئی ہیں ،رمضان المبارک جاری ہے اور ملک بھر کے مسلمان عیدالفطر کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

عید کی حتمی تاریخ کا انحصار شوال کے چاند کی رویت پر ہوتا ہے، جس کے بعد باقاعدہ طور پر سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا جاتا ہے،شوال کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 19 مارچ 2026 کی شام، بمطابق 29 رمضان المبارک کو طلب کیا جائے گا۔

اجلاس میں موصول ہونے والی شہادتوں اور سائنسی شواہد کی روشنی میں چاند نظر آنے یا نہ آنے کا فیصلہ کیا جائے گا،اگر رمضان المبارک 29 دن کا ہوتا ہے اور19 مارچ کی شام چاند نظر آجاتا ہے تو یکم شوال 20 مارچ 2026 کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں :سرکاری ملازمین کی موجیں! ایک ساتھ 5 چھٹیاں

اس صورت میں عیدالفطر 20 سے 22 مارچ (جمعہ تا اتوار) تک منائے جانے کا امکان ہے، دوسری جانب اگر رمضان 30 دن کا مکمل ہوتا ہے تو یکم شوال 21 مارچ کو ہوگی اور عیدالفطر 21 سے 23 مارچ (ہفتہ تا پیر) تک منائی جائے گی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ 2026 کے سرکاری تعطیلات کے کیلنڈر کے مطابق عیدالفطر کی تعطیلات عارضی طور پر 21، 22 اور 23 مارچ (ہفتہ تا پیر) مقرر کی گئی ہیں،تاہم یہ شیڈول چاند کی حتمی رویت سے مشروط ہوگا، اگر چاند 19 مارچ کو نظر آجاتا ہے تو تعطیلات ایک دن پہلے یعنی 20 تا 22 مارچ ہوسکتی ہیں،یوں مجموعی طور پر عیدالفطر پر تین سرکاری تعطیلات متوقع ہیں، تاہم حتمی اعلان چاند کی رویت کے بعد کیا جائے گا

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *