سرکاری ملازمین کی موجیں! ایک ساتھ 5 چھٹیاں

سرکاری ملازمین کی موجیں! ایک ساتھ  5 چھٹیاں

پنجاب حکومت کی جانب سے 4 فروری کو شبِ برات کی مناسبت سے عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

تعطیل کے اعلان کے بعد لاہور کے عوام، بالخصوص سرکاری ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، کیونکہ انہیں ایک ساتھ پانچ تعطیلات ملنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 4 فروری کو پنجاب بھر میں شبِ برات کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔ اس کے بعد 5 فروری کو یومِ کشمیر کے موقع پر پورے ملک میں سرکاری چھٹی ہوگی۔

اس کے علاوہ لاہور میں 6، 7 اور 8 فروری کو بسنت فیسٹیول کی مناسبت سے تعطیل ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے حکومت کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

اگر لاہور میں 6، 7 اور 8 فروری کو تعطیلات کا اعلان کر دیا جاتا ہے تو اس صورت میں لاہور کے عوام، خاص طور پر سرکاری ملازمین کو ایک ساتھ پانچ چھٹیاں منانے کا موقع مل جائے گا، جس سے شہریوں میں خوشی اور جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پرائمری سکولوں میں مزید 10 دن کی چھٹیاں، بڑا مطالبہ سامنے آگیا

Related Articles