افغان طالبان رجیم کی اشتعال انگیزی پر پاکستان سیکیورٹی فورسز نے منہ توڑ جواب دیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جوابی کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان رجیم کے 22 اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملے کی کوشش کی، تاہم یہ کوشش ناکام بنا دی گئی۔ پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں تمام کواڈ کاپٹرز گرا دیے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کے ذریعے گولہ باری جاری ہے جبکہ ہوائی ڈرونز کے ذریعے بھی افغان طالبان رجیم کی پوسٹوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ افغان طالبان کی جانب سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر جھوٹے دعووں اور جعلی ویڈیوز کی بھرمار جاری ہے۔