نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اوربرطانیہ کی وزیر خارجہ یوویٹ کوپر کا ٹیلی فونک رابطہ، دونوں رہنماؤں کے درمیان حالیہ علاقائی پیش رفت اور سفارتی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس گفتگو میں خصوصی طور پر اسلام آباد میں منعقد ہونے والے امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ خطے کی مجموعی صورتحال بھی زیر بحث آئی۔
ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں جانب سے حالیہ سفارتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا اور اس بات پر غور کیا گیا کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے کن اقدامات کی ضرورت ہے۔ برطانیہ کی وزیر خارجہ یوویٹ کوپر نے اس موقع پر خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ذمہ دارانہ سفارت کاری کے ذریعے اہم کردار ادا کیا ہے، جو قابل تحسین ہے۔
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس امر پر زور دیا کہ تمام متعلقہ فریقین کے لیے ضروری ہے کہ جنگ بندی کے معاہدے کا مکمل احترام کیا جائے اور اس پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امن کے قیام کے لیے سنجیدہ اور مخلصانہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور دیرپا امن کے قیام کے لیے مکالمے اور سفارت کاری کو ہی واحد مؤثر ذریعہ سمجھتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان آئندہ بھی مذاکرات اور باہمی بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں :وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا بحرین کے ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں امن کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق
ٹیلیفونک رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب خطے میں مختلف سطحوں پر اہم سفارتی پیش رفت جاری ہے، اور عالمی برادری کی نظریں ان کوششوں پر مرکوز ہیں۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ گفتگو خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے جاری سفارتی کوششوں کا حصہ قرار دی جا رہی ہیں
دونوں جانب سے حالیہ سفارتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا اور اس بات پر غور کیا گیا کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے کن اقدامات کی ضرورت ہے۔ برطانیہ کی وزیر خارجہ یوویٹ کوپر نے اس موقع پر خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ذمہ دارانہ سفارت کاری کے ذریعے اہم کردار ادا کیا ہے، جو قابل تحسین ہے۔
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے گفتگو کے دوران اس امر پر زور دیا کہ تمام متعلقہ فریقین کے لیے ضروری ہے کہ جنگ بندی کے معاہدے کا مکمل احترام کیا جائے اور اس پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امن کے قیام کے لیے سنجیدہ اور مخلصانہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور دیرپا امن کے قیام کے لیے مکالمے اور سفارت کاری کو ہی واحد مؤثر ذریعہ سمجھتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان آئندہ بھی مذاکرات اور باہمی بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

