یہ ہے اصل پاکستان، دل بھی بڑا اور درجہ بھی اونچا,فلاحی دنیا میں بڑی کامیابی

یہ ہے اصل پاکستان، دل بھی بڑا اور درجہ بھی اونچا,فلاحی دنیا میں بڑی کامیابی

پاکستان نے عالمی سطح پر فلاحی خدمات اور عطیات کے میدان میں نمایاں بہتری حاصل کرتے ہوئے ورلڈ گیونگ رپورٹ 2026 میں 7واں مقام حاصل کر لیا ہے۔

برطانیہ میں قائم چیریٹیز ایڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 105 ممالک کا جائزہ مختلف معیار پر لیا گیا، جن میں خیرات دینا، ضرورت مندوں کی مدد کرنا، مذہبی عطیات اور شہری سطح پر سماجی خدمات میں حصہ لینا شامل تھا۔

یہ بھی پڑھیں :دو رنگوں والا منفرد سیب سیلیبریٹی بن گیا

ورلڈ گیونگ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 10 درجے ترقی حاصل کی ہے، جہاں وہ 17ویں نمبر پر موجود تھا۔ اس نمایاں بہتری کو ماہرین نے ملک میں بڑھتے ہوئے فلاحی رجحان اور سماجی تعاون کے مضبوط کلچر کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

پاکستان سینٹر فار فلانتھراپی کے مطابق اس عالمی درجہ بندی میں بہتری اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی معاشرہ مشکل حالات کے باوجود خیرات اور مدد کے جذبے میں دنیا کے آگے بڑھ رہا ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ ملک میں انفرادی اور اجتماعی سطح پر عطیات دینے کا رجحان مسلسل بڑھ رہا ہے، جس میں فلاحی اداروں، مذہبی تنظیموں اور عام شہریوں کا اہم کردار ہے۔

یہ بھی پڑھیں :زمین کے دل میں چھپادنیا کا سب سے بڑا سونے کا ذخیرہ

ماہرین کے مطابق پاکستان میں قدرتی آفات، معاشی چیلنجز اور سماجی مسائل کے باوجود عوامی سطح پر مدد کا جذبہ ہمیشہ نمایاں رہا ہے، جو اس نئی درجہ بندی میں بہتری کی بڑی وجہ سمجھا جا رہا ہے۔

ورلڈ گیونگ کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں خیرات اور سماجی خدمت کے رجحانات کا جائزہ لینے کے لیے مختلف معاشی اور سماجی اشاریے استعمال کیے گئے، تاکہ ہر ملک کے شہری رویوں کو بہتر انداز میں سمجھا جا سکے۔

یہ درجہ بندی پاکستان کے لیے ایک مثبت پیش رفت کے طور پر دیکھی جا رہی ہے، جو عالمی سطح پر ملک کے سماجی کردار اور فلاحی جذبے کو اجاگر کرتی ہے۔

editor

Related Articles