آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی جلسہ بدنظمی کا شکار، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو خالی کرسیوں سے خطاب کرنا پڑا

آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی جلسہ بدنظمی کا شکار، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو خالی کرسیوں سے خطاب کرنا پڑا

آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے میں ناقص انتظامات اور بدنظمی کے باعث صورتحال کشیدہ ہوگئی۔

جلسہ گاہ میں انتظامیہ کی جانب سے 4000 کرسیوں کا دعویٰ کیا گیا تھا، تاہم زمینی حقائق اس کے برعکس نکلے اور صرف تقریباً 2000 کرسیاں ہی لگائی گئیں، جنہیں بھی کارکنان مکمل طور پر نہ بھر سکے۔

جلسے کے دوران اس وقت افراتفری پھیل گئی جب خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ اپنی تقریر کر رہے تھے۔ اچانک بھگدڑ مچ گئی اور متعدد کارکنان کو دھکے دے کر سٹیج سے نیچے اتار دیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق سکیورٹی اور نظم و ضبط کا کوئی مؤثر نظام موجود نہیں تھا، جس کے باعث حالات بے قابو ہو گئے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو خالی کرسیوں سے خطاب کرنا پڑا، جو جلسے کی مجموعی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔ دوسری جانب پارٹی کے اندرونی اختلافات بھی کھل کر سامنے آئے۔

سابق سیکرٹری جنرل راجہ منصور جلسہ گاہ میں موجود ہونے کے باوجود سٹیج تک رسائی حاصل نہ کر سکے، جسے مبصرین پارٹی میں بڑھتی ہوئی دھڑے بندی کا واضح ثبوت قرار دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا کل لیاقت باغ میں ہونے والے جلسہ موخر کرنے کا فیصلہ

Related Articles