وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور ان کے ہمراہ آنے والے ایرانی وفد کی اہم ملاقات وزیرِ اعظم ہاؤس میں جاری ہے۔
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی ملاقات کے لیے وزیرِ اعظم ہاؤس پہنچے، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان باضابطہ ملاقات کا آغاز ہوا۔
اس ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار بھی شریک ہیں، جبکہ چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفینس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ موجود ہیں۔
ملاقات کے دوران خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی جا رہی ہے۔