سید نور کا اعتراف: جنت مرزا کو فلم میں لینا’تباہی‘ ثابت ہوا

سید نور کا اعتراف: جنت مرزا کو فلم میں لینا’تباہی‘ ثابت ہوا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر سید نور نے معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا اسٹار جنت مرزا کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کے فیصلے کو ’تباہی‘ قرار دے دیا۔

حال ہی میں سید نور کے ایک انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے فلم انڈسٹری، سوشل میڈیا اسٹارز اور سینما کلچر کے بدلتے رجحانات پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں :سید نور کا بڑا انکشاف، فلم ’چوڑیاں 2‘ کی نئی کاسٹ سامنے آ گئی

انٹرویو کے دوران میزبان نے سید نور سے سوال کیا کہ آج کل سوشل میڈیا، خصوصاً انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر مقبول ہونے والے افراد کو ان کے فالوورز کی بنیاد پر فلموں اور ڈراموں میں کاسٹ کیا جاتا ہے، تاہم ماضی میں انہوں نے بھی ایسا ایک تجربہ کیا تھا جو کامیاب نہ ہوسکا۔

اس سوال کے جواب میں سید نور نے دوٹوک انداز میں کہا کہ جنت مرزا کو فلم میں لینا ان کے لیے “تباہی” ثابت ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم پر بے حد محنت کی گئی تھی، اس کی تیاری میں کافی وقت اور سرمایہ لگایا گیا، مگر اس کے باوجود شائقین فلم دیکھنے سینما گھروں کا رخ ہی نہیں کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں :جنت مرزا کا بریک اَپ سے متعلق بیان، عمر بٹ نے کیا ردعمل دیا ؟ جانیے

سید نور نے کہا کہ سوشل میڈیا اسٹارز کو لوگ روزانہ اپنی موبائل اسکرین پر مفت میں دیکھ لیتے ہیں، اسی لیے شاید ناظرین انہیں بڑی اسکرین پر دیکھنے کے لیے ٹکٹ خرید کر سینما جانے میں دلچسپی محسوس نہیں کرتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں فلمی ستاروں کی ایک الگ پہچان اور کشش ہوا کرتی تھی۔ لوگ اپنی پسندیدہ اداکاروں کی فلموں کا بے صبری سے انتظار کرتے تھے اور نئی فلم ریلیز ہوتے ہی سینما گھروں کا رخ کرتے تھے، مگر اب وقت بدل چکا ہے اور فلم انڈسٹری پہلے جیسی روایت برقرار نہیں رکھ سکی۔

یہ بھی پڑھیں :رجب بٹ کا نیا تنازع، لاریب ملک کے دعوے نے سوشل میڈیا ہلا دیا

ہدایتکار کے مطابق اب ناظرین کی دلچسپی کا مرکز سوشل میڈیا بن چکا ہے، جہاں مختصر ویڈیوز اور آن لائن مواد نے روایتی فلمی دنیا کو سخت مقابلے سے دوچار کر دیا ہے۔

سید نور کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ کچھ صارفین نے ان کی رائے سے اتفاق کیا، جبکہ بعض افراد کا کہنا ہے کہ صرف سوشل میڈیا اسٹارز کو ذمہ دار ٹھہرانا درست نہیں بلکہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو کہانی، معیار اور جدید رجحانات پر بھی توجہ دینا ہوگی۔

editor

Related Articles