فیفا ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ ، چار مرتبہ کی ورلڈ چمپئن ایونٹ سے باہر

فیفا ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ ، چار مرتبہ کی ورلڈ چمپئن ایونٹ سے باہر

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 کے ناک آؤٹ مرحلے میں بڑا اپ سیٹ سامنے آگیا جہاں پیراگوئے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 مرتبہ کی عالمی چیمپئن جرمنی کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

بوسٹن میں کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ مقررہ وقت کے اختتام پر مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا جس کے بعد اضافی وقت میں بھی کوئی ٹیم فیصلہ کن برتری حاصل نہ کر سکی اور میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ کے ذریعے کیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں :فیفا ورلڈ کپ ،برازیل کی سنسنی خیز واپسی، جاپان کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

پنالٹی شوٹ آؤٹ کے ابتدائی مرحلے میں دونوں ٹیموں نے اپنی پانچ، پانچ پنالٹیز میں سے تین، تین گول کیے تاہم سڈن ڈیتھ مرحلے میں جرمنی کے کھلاڑی کی جانب سے پنالٹی ضائع ہونے کے بعد پیراگوئے کو فیصلہ کن موقع ملا جسے ضائع نہ کرتے ہوئے اس کے کھلاڑی نے گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔

 یہ بھی پڑھیں :فیفا ورلڈکپ 2026: ایکواڈور نے جرمنی کو شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی

اس کامیابی کے ساتھ پیراگوئے نے فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، جبکہ عالمی فٹبال کی مضبوط ٹیم جرمنی کا سفر غیر متوقع طور پر اختتام پذیر ہوگیا۔ جرمنی کو ورلڈ کپ مقابلوں میں پنالٹی شوٹ آؤٹ کے ذریعے پہلی مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

فتح کے بعد پیراگوئے کے کھلاڑیوں اور شائقین نے اسٹیڈیم میں بھرپور جشن منایا، جبکہ جرمن ٹیم کے ڈگ آؤٹ میں مایوسی چھا گئی اور کھلاڑی افسردہ دکھائی دیے۔ پری کوارٹر فائنل میں پیراگوئے کا مقابلہ فرانس یا سوئیڈن کی ٹیم سے ہوگا۔

editor

Related Articles