بلیک ہول کا سب سے پراسرار راز بے نقاب؟ سائنسدانوں کا اہم انکشاف

بلیک ہول کا سب سے پراسرار راز بے نقاب؟ سائنسدانوں کا اہم انکشاف

سائنسدانوں نے پہلی بار بلیک ہول کے ایونٹ ہورائزن سے متعلق ایسے شواہد دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو اس پراسرار خطے کو بہتر طور پر سمجھنے میں اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

بین الاقوامی سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق یہ کامیابی دو بلیک ہولز کے انتہائی طاقتور تصادم سے پیدا ہونے والی ثقلی لہروں کے تفصیلی تجزیے کے ذریعے حاصل کی گئی۔

ایونٹ ہورائزن کو بلیک ہول کی وہ حد سمجھا جاتا ہے جہاں سے روشنی سمیت کوئی بھی چیز واپس نہیں آ سکتی، اسی لیے اسے’’ پوائنٹ آف نو ریٹرن‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس خطے کا براہ راست مشاہدہ سائنسدانوں کے لیے ہمیشہ ایک بڑا چیلنج رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :کا ٹن کینڈی سے بھی ہلکے دو دیو ہیکل سیارے دریافت

تحقیق کے مطابق جب دو بلیک ہول آپس میں ضم ہو کر ایک بڑا بلیک ہول بناتے ہیں تو اس عمل کے دوران انتہائی طاقتور ثقلی لہریں پیدا ہوتی ہیں۔ سائنسدان گزشتہ کئی برسوں سے ان لہروں کا ریکارڈ جمع کر رہے ہیں۔

ماہرین نے اس تصادم کے آخری مرحلے میں پیدا ہونے والی مخصوص لہروں کا الگ سے تجزیہ کیا، جس کے ذریعے انہیں ایونٹ ہورائزن کے انتہائی قریب موجود علاقے سے متعلق اہم معلومات حاصل ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں :زمین کے لیے اچھی خبر،اوزون ہول بتدریج ختم ہونے لگا

کینیڈا کے پیری میٹر انسٹی ٹیوٹ فار تھیوریٹیکل فزکس سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر سِژینگ ما کے مطابق بلیک ہول کا ایونٹ ہورائزن طویل عرصے تک سائنس فکشن کا حصہ محسوس ہوتا تھا، لیکن اب ثقلی لہروں کی بدولت اس کے آس پاس کے ماحول کا مطالعہ ممکن ہوتا جا رہا ہے۔

تحقیق کے دوران سائنسدانوں نے بلیک ہول کی گردش سے خلا اور وقت میں پیدا ہونے والے خم، جسے فریم ڈریگنگ کہا جاتا ہے، کے شواہد بھی حاصل کیے۔ ماہرین کے مطابق یہ نتائج آئن اسٹائن کے عمومی نظریۂ اضافیت کی مزید تائید کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب، برانچ لیس بینکنگ صارفین 9 کروڑ 58 لاکھ سے تجاوز کر گئے

تاہم اس تحقیق پر سائنسی برادری میں ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ بعض ماہرین نے اسے بلیک ہولز کی تحقیق میں اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے مزید آزادانہ تصدیق کی ضرورت پر زور دیا، جبکہ کچھ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس بات کی مزید جانچ ضروری ہے کہ آیا ثقلی لہروں سے واقعی ایونٹ ہورائزن کی خصوصیات کا براہ راست اندازہ لگایا جا سکتا ہے یا نہیں۔

editor

Related Articles