انمول پنکی کیس میں مزید سنسنی خیزانکشافات سامنے آگئے

انمول پنکی کیس میں مزید سنسنی خیزانکشافات سامنے آگئے

کراچی سے گرفتار ہونے والی کوکین ڈیلر انمول عرف پنکی کے حوالے سے تحقیقات میں مزید اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق ملزمہ صرف کراچی تک محدود نہیں تھی بلکہ راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں بھی منشیات کی سپلائی میں مبینہ طور پر ملوث رہی ہے۔

تحقیقاتی اداروں کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں منشیات کی ترسیل ایک منظم نیٹ ورک کے ذریعے کی جاتی تھی، جس میں مختلف شہروں کے ڈیلرز اور سپلائرز شامل تھے، اس نیٹ ورک کے روابط کو سمجھنے کے لیے مختلف شہروں میں گرفتار منشیات فروشوں سے بھی مزید تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں آئس اور دیگر منشیات کے مقدمات میں گرفتار ملزمان سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے تاکہ پورے نیٹ ورک کی کڑیوں کو جوڑا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں :کراچی میں منشیات نیٹ ورک کی سرغنہ کا پولیس کو چیلنج، تہلکہ خیز دعوے سامنے آگئے

ادھر پنجاب پولیس نے انمول عرف پنکی کا مکمل کرمنل ریکارڈ اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہے،، ریکارڈ سی سی ڈی اور منشیات ونگ سے حاصل کیا جا رہا ہے جبکہ کائونٹر نارکوٹکس فورس نے بھی ملک بھر میں کارروائیوں کا دائرہ بڑھا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ 10 دنوں کے دوران 73 مبینہ ڈیلرز کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے بھی انمول عرف پنکی سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، مختلف اضلاع سے اس کے بارے میں ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے تاکہ نیٹ ورک کی مکمل تصویر سامنے آ سکے۔

تحقیقاتی اداروں کا کہنا ہے کہ جیسے ہی ٹھوس شواہد حاصل ہوں گے، انہیں کراچی پولیس کے ساتھ شیئر کیا جائے گا تاکہ مزید قانونی کارروائی آگے بڑھائی جا سکے۔

editor

Related Articles