انگلینڈ ، کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون مردوں کی قومی ٹیم کی کوچ مقرر

انگلینڈ ، کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون مردوں کی قومی ٹیم کی کوچ مقرر

انگلینڈ کی کرکٹ تاریخ میں ایک اہم اور تاریخی پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں سابق اسٹار وکٹ کیپر سارہ ٹیلر کو پہلی بار مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے مطابق سارہ ٹیلر کو نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلینڈ مینز ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں شامل کیا گیا ہے۔ اس تقرری کے ساتھ ہی وہ انگلینڈ کی سینئر مردوں کی ٹیم میں شامل ہونے والی پہلی خاتون کوچ بن گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ ذمہ داری عارضی بنیادوں پر دی گئی ہے کیونکہ مستقل فیلڈنگ کوچ کارل ہاپکنسن اس وقت انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائز ممبئی انڈینز کے ساتھ مصروف ہیں۔ تاہم سارہ ٹیلر کی کارکردگی کو مستقبل کے مستقل کردار کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :انگلینڈ کا افغانستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے دو ٹوک انکار، وجہ کیا بنی؟

سارہ ٹیلر کو خواتین کرکٹ کی تاریخ کی بہترین وکٹ کیپرز میں شمار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے 2006 سے 2019 کے دوران انگلینڈ کے لیے 226 بین الاقوامی میچز کھیلے اور 2017 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ بھی رہیں۔

انگلینڈ کرکٹ کے ڈائریکٹر روب کی نے ان کی تقرری کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سارہ ٹیلر اپنے شعبے میں غیر معمولی مہارت رکھتی ہیں اور وہ پہلے ہی مختلف ٹیموں کے ساتھ کوچنگ کا تجربہ حاصل کر چکی ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :راولپنڈی سے لاہور تک کرکٹ کا نیا میلہ، آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کا مکمل شیڈول جاری

رپورٹس کے مطابق وہ اس سے قبل سسیکس مینز ٹیم، مانچسٹر اوریجنلز اور انگلینڈ لائنز کے ساتھ بھی کوچنگ کے فرائض انجام دے چکی ہیں جس کی وجہ سے انہیں ایک مضبوط اور تجربہ کار کوچ سمجھا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles