معرکہ حق کی فتح کی تقریبات کے سلسلے میں اسلام آباد کی متعدد شاہراہوں پر ٹریفک کی بندش اور متبادل راستوں کی فراہمی کے حوالے سے جامع ٹریفک پلان سامنے آگیا ہے۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق یہ اقدامات شام 4 بجے سے رات 12 بجے تک نافذ ہوں گے۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق سری نگر ہائی وے، کوڑیانوالہ چوک سے پشاور موڑ تک دونوں طرف ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔ اسی طرح اسلام آباد ایکسپریس وے پر فیض آباد سے خیابان چوک تک فیصل ایونیو کی جانب آنے جانے والی ٹریفک بھی بند ہوگی۔ ان شاہراہوں کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو، اس لیے متبادل راستے تجویز کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ متبادل راستوں پر عمل کریں۔ موٹر وے یا اسلام آباد چوک سے بھارہ کہو یا مری کی طرف جانے والی ٹریفک کو 9th ایونیو سے کرنل شیر خان روڈ (آئی جے پی ) استعمال کرتے ہوئے براستہ مری روڈ سفر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسی طرح مری یا بھارہ کہو سے موٹروے کی طرف سفر کرنے والے شہریوں کو مری روڈ سے فیض آباد کی جانب سفر کرتے ہوئے کرنل شیر خان روڈ (آئی جے پی ) اور 9th ایونیو استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
موٹروے سے ریڈ زون یا اس سے ملحقہ سیکٹرز کی طرف سفر کرنے والے حضرات کو پشاور موڑ سے 9th ایونیو پر سفر کرتے ہوئے جناح ایونیو یا مارگلہ روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ریڈ زون یا اس سے ملحقہ سیکٹرز کے رہائشیوں کو راولپنڈی یا موٹروے کی طرف جانے کے لیے مارگلہ روڈ یا جناح ایونیو سے 9th ایونیو پر سفر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق دو نظریات کے درمیان فیصلہ کن جنگ تھی، حق فتح یاب ہوا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا جی ایچ کیو میں تاریخی خطاب
ایکسپریس وے سے اسلام آباد کے سیکٹرز کی طرف سفر کرنے والے افراد کو فیض آباد سے کرنل شیر خان روڈ (IJP) استعمال کرتے ہوئے 9th ایونیو پر سفر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والے افراد کو کرنل شیر خان روڈ (آئی جے پی ) سے فقیر ایپی روڈ یا 9th ایونیو استعمال کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
اہم
تبدیلی وقت
ڈائیورشن پلان بابت معرکہ حق مورخہ 10 مئی 2026شام 04 بجے سے رات 12 بجے تک اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک ڈائیوریشن لگائی جائیں گی۔
1۔ سری نگر ہائی وے، کوڑیانوالہ چوک سے پشاور موڑ تک دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔
2۔ اسلام آباد ایکسپریس وے فیض آباد…
— Islamabad Police (@ICT_Police) May 10, 2026

