سوشل میڈیا پر ویوز اور فالوورز کے حصول کے لیے اخلاقی حدود کی پامالی کا ایک اور مبینہ واقعہ سامنے آیا ہے، معروف ٹک ٹاکر علی حیدرآبادی نے ایک وی لاگ کی ریکارڈنگ کے دوران اپنی اہلیہ کو طلاق دے دی اور اس واقعے کو ویڈیو کی صورت میں سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا گیا۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریکارڈنگ کے دوران علی حیدرآبادی نے اپنی اہلیہ کو مخاطب کرتے ہوئے طلاق کے الفاظ ادا کیے، جس کے بعد صورتحال کشیدہ ہو گئی۔
ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں اور علی حیدر آبادی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ٹک ٹاکر علی حیدری نےبیوی کوطلاق دےکرویڈیووائرل کردی
دوسری جانب ٹک ٹاکرکی بیوی نےوزیراعلی پنجاب مریم نوازسےمددمانگ لی
اس گھٹیا ایپ ٹک ٹاک کوختم کریں pic.twitter.com/ZWxkJU4VWr
— Ali Imran Abbasi (@aliimranabbasi) July 1, 2026

